اسلام آباد:

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کو موسم گرم اور مرطوب تاہم رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختوانخواہ میں سوات، دیر، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، مالاکنڈ، خیبر، باجوڑ، اورکزئی اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج رات کو راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، گجرات، لاہور ،گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان میں موسم گرم اور اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد کے 11 مقامات ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار، چوبیس گھنٹوں میں مزید 12 کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض سامنے آئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دیہی علاقوں سے 11 اور شہری علاقوں سے 1 مریض رپورٹ ہوا جبکہ راول سے 5 کیسز، ترلائی سے 2، دیگر علاقوں سے 1،1 کیس سامنے آیا۔

ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 151 مقامات کا معائنہ کیا، 11 مقامات کو ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا جبکہ   متاثرہ مقامات پر فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں 31 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں کی گئیں جبکہ 17 مریضوں کے گھروں کے اطراف 813 مکانات میں اسپرے اور اقدامات ہوئے۔

انتظامیہ کی جانب سے مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں، اویس لغاری
  • وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کی سفارشات منظور کر لیں: اویس لغاری
  • اسلام آباد میں پیس ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد
  • دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان
  • اسلام آباد کے 11 مقامات ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار، چوبیس گھنٹوں میں مزید 12 کیسز رپورٹ
  • گلگت بلتستان وفاقی سازشوں کے شکنجے میں: تفصیلی جائزہ
  • گلگت بلتستان وفاقی سازشوں کے شکنجے میں ایک تفصیلی جائزہ
  • اسلام آباد میں قتل کی انوکھی واردات میں ملوث جوڑا 3 سال بعد کیسے گرفتار ہوا؟
  • کراچی میں ہلکی بارش اور پھوار، ابر آلود موسم برقرار، 25 ستمبر تک ہلکی بارش کا امکان
  • مقبوضہ کشمیر میں آتشزدگی کے واقعے میں تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر