’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان اور ترکیہ افواج کی ’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13 کی اختتامی تقریب چیراٹ میں منعقد ہوئی۔ 2 ہفتوں پر مشتمل مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروس گروپ کی 2 کومبیٹ ٹیموں اور ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں کمانڈر 11 کور نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی، جبکہ ترکیہ کے بریگیڈیئر جنرل احمد آشک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فوجیوں نے مشق کے دوران اپنے پیشہ ورانہ معیار کا اعلیٰ مظاہرہ پیش کیا۔
مزید پڑھیں: سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ شریک فوجیوں نے مشترکہ تربیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی عملی صلاحیتوں کو بڑھایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر پاک فوج پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ ترکیہ فوج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
پاکستان اور روس کا دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بڑھانے کا عزم
بین الاقوامی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کا گیارہواں مذاکراتی دور آج ماسکو میں ہوا جو کل بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی اقوام متحدہ میں پاکستان کے خصوصی سیکریٹری نبیل منیر جبکہ نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ورشنِن نے روس کی نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے دہشتگردی کے علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے پر سیرحاصل تبادلہ خیال کیا، مذاکرات میں افغانستان میں ہونے والی دہشتگردی سے علاقائی امن کو لاحق خطرات پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
بات چیت میں دہشتگردی کی مختلف صورتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف النوع حکمتِ عملی اور بین الملکی تعاون پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں اِس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دہشتگرد گروہوں کے ہاتھوں دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں روس کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے 30 ہزار کلو انسانی امداد کا تحفہ
ترجمان کے مطابق اِس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عالمی اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، ورکنگ گروپ کا اگلا اجلاس 2026 میں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتفاق انسداد دہشتگردی پاکستان ترجمان دفتر خارجہ روس عزم ورکنگ گروپ اجلاس وی نیوز