بنوں میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، ایک خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
بنوں پولیس اسٹیشن میریان اور ہوید میں دو الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہوید میں گذشتہ شب گھر پر نامعلوم سمت سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسرا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ علی الصبع پولیس اسٹیشن میریان پر کیا گیا جبکہ حملے سے پولیس اسٹیشن کی چھت پر نصب شمسی پلیٹ کو نقصان پہنچا۔
دہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر ڈرون بہت زیادہ اونچائی پر تھا پولیس نے دونوں جہگوں پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
بنوں میں دہشت گردوں کا یہ چوتھا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محبت میں ناکامی، خاتون کی 12 ریاستوں میں بم دھماکوں کی دھمکیاں
بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے یکطرفہ محبت میں 21 مقامات کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی کی 30 سالہ رینی جوشیلڈا نامی خاتون روبوٹکس انجینئر ہے اور ایک اعلیٰ فرم میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رینی جس شخص سے یکطرفہ محبت کرتی تھی اس نے حال ہی میں کسی اور سے شادی کرلی، شادی کے بعد مبینہ طور پر اس کے جذبات انتقام میں بدل گئے۔
خاتون نے جذبات میں آکر 12 مختلف ریاستوں کے مختلف اسکولوں، اسپتالوں اور عوامی مقامات کو بم سے اُڑانے کی جعلی دھمکی آمیز ای میلز بھیجنا شروع کردیں اور اس کا الزام مذکورہ شخص پر عائد کرنے کی کوشش کی جس سے وہ مبینہ طور پر یکطرفہ محبت کرتی تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے گجرات، مہاراشترا، دہلی اور تامل ناڈو سمیت 12 ریاستوں کے اداروں کو ای میلز بھیجیں، جن میں سے کچھ ای میلز میں حقیقی واقعات جیسے ایئر انڈیا کا حادثہ اور VIP موومنٹ کا بھی حوالہ دیا گیا۔
ان وائرل ای میلز میں مذکورہ شخص کا نام بھی شامل تھا جس نے خاتون کی محبت کو ٹھکرایا تھا، ان ای میلز نے پولیس فورس کو گمراہ کیا اور شہریوں میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیلا دیا۔
پولیس کے مطابق جعلی ای میل اکاؤنٹس، ورچوئل نمبرز اور وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے خاتون نے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی۔
تاہم خاتون تک رسائی اس وقت ممکن ہوئی جب اس نے غلطی سے ایک بار ایک ہی ڈیوائس سے اپنی اصلی اور جعلی دونوں ای میل آئی ڈیز میں لاگ ان کیا، جس سے اس کا آئی پی ایڈریس ہمیں مل گیا۔
Post Views: 5