ایشین ایتھلیٹکس میں کامیابی؛ والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
52 سال بعد پاکستان کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل دلوانے والے اولمپئین ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کو والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کے ذریعے اپنے پیغام میں اولمپیئن ارشد ندیم نے کہا کہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں فتح حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے، مجھے قوم کی دعاؤں کی بدولت اللہ تعالی نے کامیابی نصیب عطا کی۔
اس فتح سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا اور ملک کو عالمی سطح پر عزت ملی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
ارشد ندیم نے کہا کہ یہ فتح میری اور میرے کوچ سلمان بٹ کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، پیرس اولمپکس2024 کے بعد پہلے انٹرنیشنل مقابلے میں سرخرو ہوا اور اب ایشین سطح پر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ 1973 کے بعد پاکستان نےایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشین ایتھلیٹکس گولڈ میڈل
پڑھیں:
کراچی میں درجنوں عمارتیں خستہ حال ہیں، سندھ حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے، ارشد وہرہ
— فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر ارشد وہرہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں درجنوں عمارتیں خستہ حال ہیں، مگر سندھ حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ارشد وہرہ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ مخدوش عمارتوں کے متاثرین بے یار و مددگار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ حکومت سے نہیں سنبھل رہا، ایس بی سی اے کا نام کے بی سی اے ہونا چاہیے۔
کراچی لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کے المناک...
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کا وعدہ کرنے والی حکومت کراچی کے بے گھر شہریوں کے لیے کوئی ہاؤسنگ اسکیم نہیں لائی۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مخدوش عمارتوں کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں عوامی نمائندے بھی ہوں۔