لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جبکہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.

64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔ چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جس کے بعد انہوں نے اپنی آخری تھرو 86.40 میٹر لمبی پھینکی اوربالآخر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔ ایشین اتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 ء کے بعد پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔1973ء میں فلپائن میں ہونیوالے مقابلوں میں پاکستان نے جیولن تھرو اور 800 میٹر کے گولڈ جیتے تھے جس میں 800 میٹر کا گولڈ محمد یونس اور جیولن تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے جیتا تھا۔ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم 50 سال سے زائد عرصے میں گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ قومی ہیرو کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پورے پاکستان کو عزت دی، کامیابی کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے، نوجوانوں کو پیغام ہے، محنت کریں اللہ مدد کرتا ہے۔ میری طرف سے پوری قوم کو کامیابی مبارک ہو۔ کامیابی پراللہ کا مشکور ہوں جس نے پاکستان کو عزت دی ،آنے والے ایونٹس میں بھرپور تیاری کروں گا۔صدر زرداری نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے کھیل میں ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا، فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاندار فتح پر ارشد ندیم اور پوری قوم کو مبارکباد! ارشد ندیم قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش ارشد ندیم شاباش! ہمیں آپ پر ناز ہے، ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین واپڈا اور واپڈ سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے ارشد ندیم کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پرچم سر بلند کرنے والے ارشد ندیم کا تعلق واپڈا سپورٹس بورڈ سے ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، واپڈا ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مبارکباد پیس کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ارشد ندیم نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے۔ ان کی یہ شاندار کامیابی پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہے۔ارشد ندیم کو پاکستان کا "حقیقی ہیرو" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور عزم نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔ جنوبی کوریا میں پاکستانی پرچم سر بلند، ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر میں جشن منایا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، نعرے بازی کی گئی اور جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ارشد ندیم کی والدہ بیٹے کی جیت پر خوشی سے نہال ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے پر فخر ہے، امید ہے وہ اسی طرح ملک کا نام روشن کرتا رہے گا بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پربہت خوشی ہے، ارشد ندیم کی کامیابی پر اللہ کی مشکور ہوں، بھرپوراستقبال کریں گے۔ ارشد ندیم کے والد نے کہا میرا بیٹا 100 میٹر تھرو پھینک سکتا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کا نام دیتے ہوئے کہا میٹر کی تھرو ارشد ندیم کی ہوئے کہا کہ کا نام روشن جیولن تھرو چیمپئن شپ گولڈ میڈل کوشش میں پوری قوم

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کے دو ججوں جسٹس روزی خان اور ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججوں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس امین الدین خان نے نئے ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، حلف برداری میں وفاقی عدالت جج، آئینی عدالت ججز، لاء افسران و عدالتی اسٹاف شریک ہوئے۔وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقی نجفی، جسٹس کے کے آغا شریک ہوئے جبکہ اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس انعام امین منہاس ، جسٹس آصف ،جسٹس اعظم خان شریک ہوئے۔علاوہ ازیں چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بنچ تشکیل دے دیئے، بنچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے بنچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں جبکہ بنچ3 میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت آج سے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر رہی ہے۔دوسری طرف وفاقی آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں آنے کے بعد عدالتی کمروں کی منتقلی کا عمل جاری ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر بدستور کورٹ ون میں سماعت کریں گے جبکہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ ٹو میں بیٹھیں گے۔کورٹ ٹو سے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت ،جسٹس میاں گل اورنگزیب کی عدالت میں منتقل کر دی گئی، آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق ، جسٹس حسن اظہر رضوی تھرڈ فلور پر بیٹھیں گے۔

   

متعلقہ مضامین

  • اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • وفاقی آئینی عدالت کے 2مزید ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا
  • پنجاب پولیس کانسٹبل عمر فاروق کا کارنامہ: باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈل جیت لیے
  • لاہور سمیت وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے دو ججوں جسٹس روزی خان اور ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
  • کراچی میں اولمپیئن حسین شاہ کا پلاٹ پر قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ
  • گورنر پنجاب نے خورشید احمد ندیم کو دیوان بہادر ایس پی سنگھا ایوارڈ دے دیا
  • لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر