سیاسی انتشار کے باعث کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا: شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کراچی(نیٹ نیوز) سربراہ عوام پاکستان پارٹی وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے سیاسی انتشار کے باعث کسی بھی ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔ شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ماضی قریب میں بھارت کا رویہ جارحانہ رہا۔ انہوں نے کہا جو پہلگام میں واقعہ ہوا اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا، جو ہندوستان نے کیا ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف فضائی کامیابی حاصل کی، پاکستان نے بھارت کے طیارے مارگرائے۔ مودی نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے یہ سب کچھ کیا، مودی کو اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں جو خطرناک ہے۔ ہمیں بھارت سے ایسا کوئی خطرہ نہیں جس کامقابلہ نہ کرسکتے ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔