بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور:
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے فوج کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے اور تین روز میں ہماری افواج نے بتا دیا کہ ہم پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہ کرنا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائزنگ لاہور میں نمائش اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل اسکلز سے لیس کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے، ہمارے نوجوان مستقبل کے چیلنجز پر پورا اتر رہے ہیں، نوجوانوں کو فنی تعلیم اور لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم کو اہمیت دی گئی ہے، دنیا اب پاکستان کو انتہائی سنجیدہ طریقے سے لے رہی ہے، گزشتہ دور میں ہم کشکول لے کر پھر رہے تھے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اب قابل عزت مقام پر کھڑا ہے، ملکی معاشی کارکردگی کی آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی ہے۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ 10 مئی کے بعد ایک مضبوط اور توانا پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرائے جانے کا اعتراف کر لیا ہے، بھارت کی قیادت کا غرور تین روز کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے، تین روز میں ہماری افواج نے بتا دیا کہ ہم پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہ کرنا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس اکٹھا نہیں ہو گا تو حکومت ترقیاتی کاموں کے لیے ادھار لے گی، ٹیکس کی آمدنی کو بڑھانا ہو گا، آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی معاشی میدان میں بھی حاصل کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کے خلاف قوم جہاد کرے، ٹیکس چوری پر قابو نہ پایا تو ٹیکس دینے والوں پر بوجھ بڑھتا جائے گا، تاجر برادری سے اپیل ہے 400 ارب تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کر رہا ہے۔
ٹیکس وصولی پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سے جب بھی ٹیکس کی بات کی وہ احتجاج کرتے ہیں، تاجر برادری سے اپیل ہے کہ ٹیکس کلچر رائج کریں، ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹیکس محصولات میں اصافہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کا پیٹرول ٹیکس کی آمدنی ہے، حکومت نے ٹیکس چوری روکنے کے لیئے ڈیجٹلائزیشن کا عمل شروع کیا ہے، ٹیکس چوری کے خلاف بھرپور مہم چلانا ہو گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ طلبہ کے کام کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان کا نوجوانوں پر انحصار ہے، طالب علم کے کام کو اگر پیرس اور نیو یارک میں شو کیس کی جائے تو ترقی کی اگلی منزل پر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیشن ڈیزائن کے طالب علم ملک کے بہترین سفیر ہوں گے، وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف کے ساتھ رابطہ ہے، حالات بہتری کی طرف جانا شروع ہو گئے ہیں، 10 مئی کے بعد ہم طاقت ور قوم بن کر سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 مئی نے ہمارے دشمنوں کے دلوں میں ڈر پیدا کیا ہے، اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کرے، ہم سب کو ٹیکس دینا ہے اور اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا کرنے سے ہی معیشت بہتر ہو گی، ٹیکس چوری کو روکنا ہو گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے ٹیکس چوری بھارت کی کہ ٹیکس تین روز
پڑھیں:
امریکا بھارت معاہدہ پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-18
ٹنڈوالہیار(نمائندہ جسارت)امریکہ بھارت دفاعی معاہدہ حکومتِ پاکستان کی سفارتی ناکامی ہے، خطے میں نئی جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیریہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے، ٹرمپ کی چاپلوسی ناکام ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات ناگزیر ہیں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے امریکہ اور بھارت کے مابین ہونے والے دفاعی معاہدے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سفارتی ناکامی اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ وہ ایک ماہ کے دورہ پنجاب سے واپسی پر حیدرآبامیں جے یو پی کے ذمہ داران سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ امریکہ، بھارت کو جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرکے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں خطہ ایک نئی جنگی دوڑ میں داخل ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیرنے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ یہود و نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ مسلمانوں کو ہمیشہ ان قوتوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جو اسلام دشمن ایجنڈا لے کر عالمِ اسلام میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ حکومت کی خوشامد اور چاپلوسی کی پالیسی اس حقیقت کو نہیں بدل سکتی کہ امریکہ ہمیشہ بھارت کے مفادات کا محافظ اور پاکستان کے دفاعی کردار سے خائف رہا ہے۔لہذا ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ہمیں امریکہ یا مغرب پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ، برادرانہ اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان کو چاہیے کہ چین، ایران، ترکی، سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ عسکری و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرے تاکہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ وقت کو چاہیے کہ ملک کے اندر افتراق و انتشار، سیاسی انتقام اور نظریاتی تقسیم کو ختم کرے، کیونکہ داخلی کمزوری بیرونی دشمنوں کے لیے سب سے بڑا موقع ہوتی ہے۔ قومی اتحاد، داخلی امن، اور آئینی ہم آہنگی ہی پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کا واحد راستہ ہے۔لہذاملک کے دفاع اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے حکومت کو سنجیدہ، حقیقت پسندانہ اور قومی مفاد پر مبنی کردار ادا کرنا ہوگا۔ وقتی سیاسی فائدے اور بیرونی خوشامد کی پالیسی سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارتِ خارجہ فوری طور پر عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرے، اور عالمی برادری کو باور کرائے کہ امریکہ بھارت دفاعی معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن کے بجائے جنگ کے شعلے بھڑکانے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل ملک کے نظریاتی و دفاعی استحکام، ملی وحدت، اور اسلامی شناخت کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔