کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات صرف روایتی میدان جنگ تک محدود نہیں، بھارت کو سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ گئی، ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھا ہے، ترقی کیلئے جی ڈی پی کو 15 فیصد پر لے جانا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے دوران کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں، مسلح افواج ہماری خود مختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں، دوست ممالک سے آئے مہمانوں کا خیرمقدم کرتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے، پہلگام کی آڑ میں بھارتی اقدامات کیخلاف بھر پور دفاع کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین خدمات سرانجام دیں، بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ ایئر فورس نے 7 ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنایا، فیلڈ مارشل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی، پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کی، حکومت اورعوام پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

انھوں نے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اللہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے، بھارت نے جارحیت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، آئندہ بھی کوئی مہم جوئی ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، بھارت کو پانی بطور ہتھیاراستعمال کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کو درپیش خطرات صرف روایتی میدان جنگ تک محدود نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج ہماری خودمختاری و سالمیت کی محافظ ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے معیشت کو استحکام ملا، معاشی استحکام کیلئے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے، پاکستان کا مورال اس وقت بہت زیادہ ہائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے، کچھ ایسا کیا جائے جس کی قوم خواہش کر رہی ہے، ایسا حاصل کریں جس کا قائداعظم نے سوچا اور دنیا تعریف کرے۔ اب ہم پر ہے کہ اس موقع سے کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں سب کچھ ہے، یقین دلاتا ہوں کہ بہت کچھ کر سکتے ہیں، ہمارے پاس قدرتی وسائل موجود ہیں، لوگ عظیم ہیں، ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھاہے، ترقی کیلئے جی ڈی پی کو 15 فیصد پر لے جانا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آ گئی، فیلڈ مارشل کے اقدامات سے ایک سال میں اسمگلنگ میں کمی آئی، اسملنگ ملکی معیشت کیلئے کینسر بن چکی ہے، میں ہر ہفتے ایف بی آر کا اجلاس بلاتا ہوں، ہماری حکومت میں کرپشن کیلئے زیروٹالرنس ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قریبی دوست ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستانی تجارت بڑھے، سعودی عرب پاکستان کا سب سے قریبی دوست ملک ہے، بہت جلد دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر دیں گے۔
مزیدپڑھیں:قومی کرکٹر بابراعظم فینز سے کیوں اُلجھے؟ وجہ سامنے آگئی

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے کہا کہ بھارت کو انھوں نے جی ڈی پی دیں گے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری