عمران خان کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی وپارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا۔
انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک کو بانی پی ٹی آئی جیل سے خود لیڈ کریں گے تاہم احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دینے کی ذمہ داری لگی ہے جو پوری کروں گا، چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی جو بانی کو پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی طے کریں گے، بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی تحریک اس سے پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی۔
سینیٹر کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں خود جیل سے لیڈ کروں گا، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی اور تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بنانا ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں۔
علی ظفر نے کہا کہ اگلی ملاقات کے بعد عمران خان خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے، انہوں نے پارٹی لیڈرشپ کے بارے میں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک میں خود لیڈ کروں گا، تحریک کے حوالے سے ذمہ داریاں مختلف لوگوں کو دی جائیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5 جون کو بانی پی ٹی آئی کی کیس کی سماعت ہوتی ہے یا نہیں یہ سوالیہ نشان ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ریلیف ملے گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی احتجاجی تحریک نے کہا کہ انہوں نے کروں گا کریں گے علی ظفر
پڑھیں:
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرے اور ممکنہ ہڑتال کا اعلان
سٹی42: ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی حالیہ کارروائیوں کے خلاف منگل کی صبح 10 بجے پریس کلب لاہور کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ کی کارروائیاں "معاشی قتل" کے مترادف ہیں۔ سینئر نائب صدر تحصیل خان کے مطابق یہ مظاہرہ کاروباری برادری کے استحصال کے خلاف ایک پرامن مگر مضبوط پیغام ہو گا۔ مظاہرے کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے۔
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن بطور احتجاج ایل پی جی کا کاروبار بند کرنے کا اعلان بھی کر سکتی ہے جس سے شہر بھر میں ایل پی جی کی قلت اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی جانب سے گزشتہ چند دنوں میں غیر قانونی اسٹوریج، قیمتوں میں خودساختہ اضافے اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی تھیں۔
صنعتی اور تجارتی حلقوں نے بھی اس احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فتنہ الہندوستان ؛ پاکستان نے بلوچستان مین انڈین کتھ پتلیوں کی تمام نقابیں نوچ کر سیدھا نام رکھ دیا