آرمی چیف نے ثابت کیا کہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے حقدار ہیں، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ ائیر فورس نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں فوجی افسران سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات سرانجام دیئے ہیں۔ دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج ہماری خودمختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں۔ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا، بلکہ بازی بھی پلٹ دی۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ثابت کیا کہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے حقدار ہیں۔ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر نے بھارتی طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو ثابت کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذوں پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ بھارت نے جارحیت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ آئندہ بھی کوئی مہم جوئی ہوئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج عام محاذ کے بجائے مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کا امتحان ہے۔ مسلح أفواج نے تمام امتحانوں کے لئے بہترین خدمات انجام دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ ائیر فورس نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا۔ 7 ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی۔ حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔ اللہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات صرف روایتی جنگ تک محدود نہیں ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے معیشت کو استحکام ملا۔ معاشی استحکام کے لئے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔ معاشی بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ تک آگئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کا کہنا تھا کہ نہیں دیں گے مسلح افواج نے کہا کہ بھارت کو
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔