بانی پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے۔ احتجاجی تحریک کا مرکزاسلام آباد نہیں ہوگا۔
راولپنڈی میں رہنما پی ٹی آئی سینیٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر دیا ہے، احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، بانی پی ٹی آئی احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات بانی پی ٹی آئی دیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے احتجاجی تحریک کا پلان بنانےکی ذمہ داری دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات پر احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا۔
بیرسٹر محمد علی سیف
ایبٹ آباد میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کوئی کم نہیں کر سکتے، بانی چئیرمین کو جیل سے نکالیں۔ حکومت کو انتقامی ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، بانی پی ٹی آئی اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے۔
مزیدپڑھیں:توشہ خانہ ٹو ریفرنس کیس میں بشریٰ بی بی کا بطور احتجاج پیش ہونے سے انکار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کا پی ٹی آئی نے
پڑھیں:
اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہو گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا ملے گی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔