بھارت اور اس کی پراکسی فتنہ الہندستان کی سازشوں اور ناپاک عزائم کو پاکستانی قوم شکست دے گی،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں قائم کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا اور قوم کے تحفظ کے مشن میں افواج پاکستان کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی اور گریجویٹ ہونے والے افسران سے خطاب کیا۔
وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک افواج کی شاندار کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور افواج پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ فوج کی مثالی خدمات نے قوم کی اعلیٰ ترین عزت و تکریم حاصل کی ہے اور بھارت معرکۂ حق میں ذلت آمیز شکست کھا چکا ہے، جس کے بعد وہ اب پاکستان میں پراکیسز کے ذریعے دہشت گردی میں شدت لے آیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور اس کی پراکسی فتنہ الہندستان کی تمام سازشوں اور ناپاک عزائم کو پاکستانی قوم شکست دے گی، ان شاء اللہ۔
وزیراعظم نے ملک کی خودمختاری، زمینی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کے کردار کو اجاگر کیا اور قوم کے تحفظ کے مشن میں افواج پاکستان کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے قومی مفادات کے حصول اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام قومی طاقت کے عناصر کے مابین مسلسل ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
قبل ازیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج آمد پر وزیراعظم کا استقبال چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ڈھاکا:دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں ٹیمیں میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے، ابرار کی جگہ احمد دانیال اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔
بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔
پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان الیون:
فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا، احمد دانیال
بنگلہ دیش الیون:
پرویز حسین ایمان، نعیم شیخ، لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)، توحید ہریدوئے، شمیم حسین، جاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن، شریف الاسلام، مستفیض الرحمان