کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کوئٹہ ایئر پورٹ پر قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں آج منعقد ہونے والے اہم جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
جرگے میں وزیراعظم سمیت گورنر و وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی شریک ہوں گے، جرگے میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خصوصی جرگے میں صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا، مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف سوراب دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کریں گے۔

کراچی میں 14 گھنٹوں کی بدترین بجلی کی بندش، کے الیکٹرک کا 70 فیصد حصہ لوڈشیڈنگ فری ہونے کا دعویٰ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہباز شریف جرگے میں

پڑھیں:

صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر میں دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 سے 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ میں کردار، دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز پر بات کریں گے۔ وہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
  • امید ہے سہیل آفریدی میری پیشکش قبول کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا