انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا مؤثر جواب دے گا،بھارت نے دہشت گردی کیخلاف اپنی لڑائی میں تین نکات طے کئے ہیں ، ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈریں گے،بھارتی وزیراعظم
دہشت گردانہ حملوں کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی،دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا،کانپورمیں تقریب سے خطاب

بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیدی، آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے، انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا، پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے،بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کئے ہیں، بھارت کے شہر کانپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے دوران سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی۔نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پاکستان کا سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر کا کھیل چلنے والا نہیں ہے۔ دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو ہدف بناتے ہوئے کہاکہ بھارت اب ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈرے گا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے دورے کے دوران بھوج کیلئے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کو تباہ کر رہی تھی۔پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں۔مودی کایہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو آتنک کی بیماری سے مکت کرنے کیلئے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا۔پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاو۔ ورنہ میری گولی تو ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کے ان الفاظ پر بھارتی وزیراعظم کے سامنے بیٹھے افراد نے نعرے لگائے تھے۔بھارتی وزیراعظم نے سنگین الزام عائدکرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کی حکومت اور فوج کیلئے پیسہ کمانے کا ذریعہ تھا۔ پاکستانی عوام کو آگے آکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ نریندر مودی نے اپنے خطاب میں آپریشن سندور پہلگام حملے کا براہِ راست جواب تھا اور واضح کیا کہ اگر بھارت کو دوبارہ اکسایا گیا تو وہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے سے ہچکچائے گا نہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: بھارتی وزیراعظم پھر پاکستان پاکستان کو

پڑھیں:

پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کر دے، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ہو پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے دراندازی مکمل بند ہونی چاہیے کیونکہ دہشت گردی پر پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے اور دہشت گردی کی روک کے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں لیکن یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے جہاں ضرورت ہو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  •  بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا : ملک محمد احمد خان 
  • آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے ڈس انفارمیشن مہم شروع کی، وزیر اطلاعات
  • خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان
  • افغانستان سے دراندازی بندہونی چاہیے،وزیردفاع۔بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، پاک فوج
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد، مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے،وزیراعظم
  • سہیل آفریدی کو وزیراعلی بننے پر مبارکباد، ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے، وزیراعظم
  • پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع