مودی سرکار سفارتی سطح پر دنیا میں تنہائی کا شکار ہو چکی ہے ،محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
مودی سرکار سفارتی سطح پر دنیا میں تنہائی کا شکار ہو چکی ہے ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ بی جے پی کے رہنما کی طرف سے بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کے بعد عالمی سطح پر بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے ، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مودی سرکار کوشکست ، ذلت اور رسوائی کا جو داغ دیا ہے وہ مٹائے نہیں مٹے گا ۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما سبرامنیئن سوامی نے 5طیارے گرنے کا اعتراف کر لیا ہے ، اس اعتراف کے بعد بی جے پی سرکار کی پروپیگنڈا مہم بری طرح ناکام ہو گئی ہے، 6اور 7مئی کی رات پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو فضا میں شکست دے کر مودی کی جنگی حکمت عملی کو بے اثر کر دیا،مودی سرکار کی ناکام حکمتِ عملی نے بھارت کو محاذِ جنگ پر کمزور کیا جبکہ دوسری طرف پاکستان کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ میں بری طرح شکست کے بعد اب اپنی پراکسیز کے ذریعے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فتنہ ہندوستان اور فتنہ الخواج کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔ محمد عارف نے کہا کہ بھارت ناکام خارجہ پالیسی کے باعث سفارتی سطح پر دنیا میں تنہائی کا شکار ہو چکا ہے ، دنیا کا کوئی ملک اس وقت بھارت کے ساتھ نہیں ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے تمام ویزے بند کر دیے اسلام آباد ہائیکورٹ ، ڈیپوٹیشن ججز کو واپس بھیجنے کا تین ججز کے ٹریبیونل کا فیصلہ کالعدم قرار پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی، نیا نوٹیفکیشن جاری آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں کہ وہ عمران خان سے بات کریں، فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی اندرونی کمزوریوں کا...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مودی سرکار نے کہا
پڑھیں:
ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا جب کہ ناکام "آپریشن سندور" کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛ " اگروہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا، امریکی صدر نے کہا کہ
میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا، بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا بیان اس سے قبل بھی سامنے آچکا ہے