وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔وفاقی وزیراحسن اقبال اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، کوئٹہ ائیر پورٹ پر قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم شہبازشریف دورے کے دوران جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جرگے میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جرگے میں
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔