City 42:
2025-09-18@22:24:11 GMT

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر، سپیکر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ و دیگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ کریں گے اور گرینڈ جرگے میں بھی شرکت کریں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید 

گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء بھی جرگے میں مدعو ہیں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی جرگے میں مدعو کیا گیا ہے جرگے میں بلوچستان کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شہباز شریف جرگے میں

پڑھیں:

وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا سہ ملکی دورہ شروع،سعودی عرب پہنچ گئے
  •  وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے