بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں فوجی افسران سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی، بھارت کو میدانِ جنگ اور سفارتی محاذ دونوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا، بازی بھی پلٹ دی، آرمی چیف نےثابت کیا کہ وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے حقدار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات سر انجام دیں، دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاسی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج ہماری خود مختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں، بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذوں پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر نے بھارتی طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو ثابت کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا
شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے تمام امتحانوں کے لیے بہترین خدمات انجام دیں، ہماری مسلح افواج نے بہترین خدمات سر انجام دیں، ایئر فورس نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا،7 ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنایا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی، حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں، اللّٰہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے جارحیت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، آئندہ بھی کوئی مہم جوئی ہوئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان کو درپیش خطرات صرف روایتی جنگ تک محدود نہیں، آج عام محاذ کے بجائے مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کا امتحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے معیشت کو استحکام ملا، معاشی استحکام کے لیے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے، معاشی بہتری سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈجیٹ تک آگئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے شہباز شریف مسلح افواج بھارت نے بھارت کو
پڑھیں:
میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر ایک باوقاراورسینیئرسیاسی شخصیت تھے، جن کا ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام رہا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ میاں محمد اظہر کے والد کا ان کے والد، میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلق تھا، جو آج بھی ان کے دل میں محفوظ ہے۔
نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہار افسوس شہباز شریف میاں اظہر نواز شریف