پاکستان میں کھیلوں کا لامحدود ٹیلنٹ موجود ہیں، گورنرخیبرپختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرینگے، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا لامحدود ٹیلنٹ موجود ہیں، ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے میڈیا کا اہم کردار ہے۔ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرینگے۔ گورنر کے پی نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی اسلام آبادسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا)کےنومنتخب صدر ابوبکربن طلعت کی قیادت میں رسجا کے نومنتخب عہدداران سے گورنر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے رسجا کے نومنتخب عہدداران کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ الیکٹورل سسٹم سے آنیوالے رسجا کے عہدیدران اپنا اہم کردار اداکریں گے۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہے جن کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا لامحدود ٹیلنٹ موجود ہیں اس ٹیلنٹ کو ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں میڈیا کلیدی کردار ادا کرتاہے،امید ہے رسجا خیبر پختونخوا کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھی پرموٹ کرے گا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ کھیلوں کے صحافی پوری دنیا میں ملک کا مثبت امیج اجاگرکرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرینگے، فیصل کریم کنڈی نے رسجا وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں رسجا وفد میں عبدالمحی شاہ، شکیل اعوان، ناصر نقوی، کرن خان، ارفع فیروز ذکی، شاکر عباسی اور افضل جاوید شامل تھے
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جِلد سے ٹیٹو کو مٹانے والی جدید کریم
نووا اسکوٹیا میں ڈیل ہاؤسی یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی طالب علم نے جلد پر سے ٹیٹو مٹانے کے لیے ایک کریم تیار کی ہے جسے Bisphosphonate Liposomal Tattoo Removal کریم کہتے ہیں۔
طالب علم اور ریسرچر کا نام Alec Falkenhamایلک فالکنہیم ہے جو پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔
دراصل ٹیٹو کا رنگ جلد میں سفید خلیات (macrophages) میں جذب ہوتا ہے۔ کچھ خلیات جلد میں سرگرم رہتے ہیں اور کچھ غیرفعال ہوتے ہیں جو ٹیٹو کی واضح تصویر بناتے ہیں۔
یہ جدید کریم liposomes استعمال کرتی ہے جن میں bisphosphonate شامل ہے۔ یہ اُن macrophages کو ٹارگٹ کرتا ہے جن پر ٹیٹو کا رنگ چڑھ گیا ہوتا ہے۔
اس کریم سے جب نئے macrophages آتے ہیں تو وہ liposome کو کھا کر رنگدار macrophages کو ختم کردیتے ہیں اور اس طرح ٹیٹو کا رنگین مواد جلد سے نکل جاتا ہے۔
اس کریم کا فائدہ سب سے بڑا یہ ہے کہ یہ کم دردناک ہے۔ روایتی طریقہ لیزر کا ہوتا ہے جو بہت تکلیف دہ امر اور نشان چھوڑنے والا ہوتا ہے۔ یہ مہنگا بھی ہوتا ہے۔
کریم کا استعمال کم لاگت والا بھی ہے۔ اگر خام مال اور تیاری مناسب ہو تو علاج کی قیمت نسبتاً کم ہے۔
اس میں جسمانی نقصان بھی کم ہوتا ہے۔ جلد کی اوپری تہہ کو براہِ راست نقصان پہنچانے کے بجائے صرف خلیوں کا ہدف ہوتا ہے جس سے نشان پڑنے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔