لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)صوبائی وزیر برائے کھیل پنجاب، ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر نے میاں اظہر مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر اور کہنہ مشق سیاستدان تھے جنہوں نے قومی سیاست میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کی سیاسی بصیرت، جمہوری استحکام اور عوامی خدمت کا جذبہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کا سیاسی سفر اصولوں، وقار اور عوامی فلاح سے عبارت تھا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میاں اظہر

پڑھیں:

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
 
 

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری
  • سابق کرکٹر اظہر الدین بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے
  • سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین تلنگانہ کے پہلے مسلم وزیر بن گئے
  • کے پی کی نئی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا، وزراء اپنے عہدوں پر فائز
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا
  • نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت