شام کی سرزمین میں اسرائیلی فوج کی دراندازی جاری، عبرانی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈ 810 (کوہستان) اور بریگیڈ 474 (جولان) نے بریگیڈ نمبر 3 (اسکینڈرون) کے ساتھ مل کر سرحدی لائن کے ساتھ اور شام کے اندر گہرائی تک اپنی کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے شام کی سرزمین پر جارحیت جاری ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق جبل الشیخ اور سرحدی پٹی جیسے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف سرگرمیاں کر رہی ہے۔ والہ نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کی 210 ویں ڈویژن اب بھی شام کی سرزمین میں مختلف مشن انجام دے رہی ہے، حالیہ دنوں میں اس ڈویژن کے یونٹس نے مختلف علاقوں میں شامی فوج سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کے ذخیروں کا پتہ لگانے اور ہتھیاروں کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جبل الشیخ کے علاقے اور سرحد کے ساتھ ان سرگرمیوں کی دستاویزی تصاویربھی شائع کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈ 810 (کوہستان) اور بریگیڈ 474 (جولان) نے بریگیڈ نمبر 3 (اسکینڈرون) کے ساتھ مل کر سرحدی لائن کے ساتھ اور شام کے اندر گہرائی تک اپنی کارروائیاں کیں اور ہتھیاروں کے ڈپو اور ذخیرہ کرنے والے علاقوں کی تلاش کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، اس دوران متعدد راکٹ اور بڑی مقدار میں بارودی سرنگیں برآمد کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمینی کارروائی جاری ہے، جب کہ اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز بھی لاذقیہ اور ساحلی علاقوں پر سمندر سے ساحل تک مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کیا، جہاں سے بڑی تعداد میں میزائل بھی فائر کیے گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج کے ساتھ
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔