تانگہ پارٹیاں شوق سے تحریک چلائیں لیکن عوام کو ساتھ لے کر آئیں ،بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ، جے یو آئی اور باقی تانگہ پارٹیاں شوق سے تحریک چلائیں لیکن عوام کو ساتھ لے کر آئیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اس سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم نہیں ہوگی ، ہم تحریک بھی چلائیں گے اور عوام کو شعور بھی دیں گے ۔
بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا ، عوام کو ریلیف دیں گے ،وکلاء نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں،نوجوان اپنی صلاحیت کو انسانیت کے فائدے کیلئے استعمال کریں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عوام کو
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی، سکولوں میں طلبہ کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سکولوں میں طلباء وطالبات کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔