اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو اعلانات کے باجود انعامات نہ دینے والے کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نہ صرف طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ پاکستانی قوم کا ان عالمی کھیلوں میں میڈل کے حصول کا 3 دہائیوں سے جاری انتظار بھی ختم کیا تھا۔
ارشد نے یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر سرانجام دیا جو ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔ یہ ارشد کے کریئر کی سب سے بڑی جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔ارشد نے اس مقابلے میں اپنی آخری تھرو بھی 90 میٹر سے زیادہ فاصلے پر پھینکی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: ارشد ندیم پر انعامات کی برسات جاری، گورنر پنجاب نے تحفے میں کیا کچھ دیا؟
ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا تو ہر طرف سے انعامات کی برسات ہونے لگی۔ حکومت سمیت پاکستان کے بڑے بزنس مین، سنگرز اور عام عوام نے بھی دل کھول کر انعامات کا اعلان کیا۔
ارشد ندیم کو مل کر میڈیا کے ذریعے انعامات دینے کا وعدہ کرنے والوں نے کیا ارشد ندیم کو انعامات دیے ہیں اس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے انعامات ارشد ندیم کو مل گئے ہیں مگر پاکستانی بزنس مین حلقوں نے ارشد ندیم کو یہاں بھی چونا لگا دیا۔
کون سے بزنس مینوں نے اعلان کیا اور انعامات نہیں دیے؟ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کو وعدے کے باوجود انعام نہ دینے والوں میںسب سے اہم نام اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کا ہے جنہوں نے اعلان کیا تھا کہ ارشد ندیم کو گوجرانولہ اے آر وائی لگون میں ایک اپارٹمنٹ دیا جائے گا۔ 9 ماہ گزرنے کے باجود ارشد ندیم کو اب تک اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کی طرف کوئی اپاڑٹمنٹ گفٹ نہیں کیا گیا۔
اس کے بعد نیوز ون ٹی وی اور الکبیر ٹاؤن ٹاؤن کے مالک چوہدری اورنگرزیب ہیں جنہوں نے ارشد ندیم کو ڈیڑھ کروڑ مالیت کا ایک کنال کا پلاٹ، 5 کروڑ روپے کی کنسٹرکشن، بجلی، گیس، پانی کے بل تاحیات دینے کا اعلان کیا مگر 9 ماہ گزارنے کے باوجود ایک روپیہ بھی ارشد ندیم کو نہیں دیا۔ یہ اعلانات میڈیا کی حد تک محددو رہے۔ چوہدری اونگرزیب نے ارشد ندیم کے والدین کے ساتھ ائیر پورٹ پر کھڑے ہوکر اعلان کیا تھا کہ ارشد ندیم ہمارا فخر ہے، یہ انعامات، یہ پلاٹ کچھ بھی نہیں ہیں مگر بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے۔
تیسرے نمبر پر روڈن انکلیو نے قومی ہیرو کو ایگزیکٹو بلاک میں 2 کنال کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا مگر وہ بھی اپنے وعدے سے مکر گئے جس کے بعد اسی روڈن انکلیو پر چوہدری گروپ کے مالک ارشد چوہدری کی جانب سے ملتان اور اسلام آباد میں 7، 7 مرلے پلاٹ گفٹ کرنے کا اعلان کیا اس سے بھی پھر گئے اور ارشد ندیم کو کوئی انعام ابھی تک نہیں ملا۔
سنو ٹی وی اور بلیو ورلڈ سٹی کے مالک چوہدری سعد نذیر ہیں جنہوں نے ارشد ندیم کو ساتھ کھڑا کر کے انہیں اپنی سوسائٹی بلیو ورلڈ سٹی کا برینڈ ایمبسڈر بنایا اور لیجنڈ ایونیو میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ وہ بھی اپنی تشہیر کروانے کے بعد انعامات دینے سے مکر گئے۔
عبد اللہ سٹی کے مالک عاصم عزیز نے ارشد ندیم کو ایک کنال کا پلاٹ اور 10 لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کیا مگر ابھی تک ان کا بھی وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا، اسی طرح ممتاز سٹی اسلام آباد نے اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا مگر وہ اعلان بھی اعلان تک ہی محدود رہا۔
ارشد ندیم کے لیے زمین ڈاٹ کام نے بھی اپاڑٹمنٹ دینے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا مگر اس پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈسکوری گارڈن نے 10 مرلے اور کپیٹل سمارٹ سٹی نے ایک کنال کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا مگر ابھی تک اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم کو کچھ بھی نہیں دیا گیا۔
ریئل اسٹیٹ کے 2 اہم نام گرینڈ اورچرڈ اور آر جے ایس سکوائر بحریہ ٹاؤن اسلام آباد نے بھی انعامات دینے کے اعلانات کیے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے قریبی ذرائع کے مطابق جن بزنس مینوں نے انعامات دینے کا اعلان کیا انہوں نے قومی ہیرو اپنی کاروباری اور ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا اور بعد میں کبھی ان سے رابطہ تک نہیں کیا جبکہ دوسری جانب آرمی چیف، صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ سمیت دیگر حکومتی عہدایدروں کی جانب سے جو اعلان کیے گئے وہ ارشد ندیم کو کچھ دنوں بعد ہی دے دیے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارشد ندیم اعلانات انعامات پلاٹ گھر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلانات انعامات پلاٹ گھر دینے کا اعلان کیا مگر نے ارشد ندیم کو انعامات دینے کنال کا پلاٹ کے مالک
پڑھیں:
کراچی، گلستان جوہر میں 200 سے زائد جھگیاں آگ لگنے کے باعث جل گئیں، مویشی بھی ہلاک
کراچی:گلستان جوہر بلاک 12 میں آتشزدگی کے باعث 200 سے زائد جھگیاں جلنے سے اس میں رکھا سامان اور متعدد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ مویشی بھی جل کر ہلاک ہوگئے۔
آتشزدگی کے نتیجے میں کسی انسانی جان کا نقصان نہیں ہوا، فائر آفیسر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتاتے ہیں تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 منور چورنگی کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جھگیوں میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی کی 4 فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کے تین فائرٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کے ایم سی کے واٹر باؤزر اور واٹر ٹینکر استعمال کیے گئے۔
ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق رات تقریباً ڈھائی بجے لگنے والی آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، تاہم پانی کی کمی کے باعث فوری طور پر کولنگ کا عمل شروع نہیں کیا جا سکا، صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کیا گیا جس کے بعد کولنگ کے عمل کا آغاز کیا گیا۔
فائرنگ آفیسر کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ پلاٹ میں لگے بجلی کے کنڈے کاٹے جا رہے تھے اسی دوران شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگ گئی، پلاٹ پر مجموعی طور پر 500 جھگیاں ہیں جس میں سے 200 سے زائد جھگیاں اور اس میں رکھا سامان مکمل طور پر جل گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے بعد جھگیوں میں مقیم لوگوں کی متعدد موٹر سائیکلیں جل گئیں جبکہ بکریاں، بکرے، بلیاں اور دیگر جانور بھی جھلس کر مرگئے، تاہم انسانی جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ جھگیوں میں رکھی موٹر سائیکلیں اور مویشی بھی جل گئے، آگ اس وقت لگی جب وہ سو رہے تھے، اس پلاٹ پر 10 سال سے زائد عرصے سے رہائش پذیر تھے اور محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالتے تھے۔ پلاٹ پر مقیم افراد کا تعلق پنجاب اور بلوچستان سے ہے۔
کچھ متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کی ساری عمر کی جمع پونجی جل گئی، سندھ حکومت اور مخیر حضرات سے انہوں نے مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے پر شور سن کر وہ جو کپڑے تن پر پہنے ہوئے تھے بس اسی حالت میں گھروں سے نکل گئے، اب ان کے پاس نے پہننے کو ہے نہ اوڑھنے کو کچھ ہے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 3 گھنٹے تک کام جاری رکھا جس کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ اپنا کام مکمل کر کے واپس روانہ ہوگیا۔