پاکستان کی علی سسٹرز نے ایک بار پھر ملک کا نام بلند کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کی علی سسٹرز نے ایک بار پھر ملک کا نام بلند کردیا۔
پشاور سے تعلق رکھنے والی سحرش علی نے اپنی بہن ماہ نور علی کو شکست دے کر یو ایس اے جونیئر ویمن گولڈ اسکواش چیمپین شپ جیت لی، سحرش علی نے گولڈ اور ماہ نور علی نے سلور میڈل حاصل کر لیا۔
نیویارک میں منعقدہ چیمپین شپ کے گرلز انڈر15 ایونٹ کا فائنل علی سسٹرز کے درمیان کھیلا گیا، ٹائٹل کے لیے ہونے والے مقابلے میں حیران کن طور پر سحرش علی نے ٹاپ سیڈ ماہ نور علی کو 0-3 سے زیر کرکے فتح حاصل کرلی۔
قبل ازیں سیمی فائنل میں ماہ نور علی نے امریکہ کی ہیلسز سوئیٹ ایم کو بآسانی 0-3 سے مات دی جبکہ سحرش علی نے جولی یی کو 1-3 سے قابو کیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل ویمن اسکواش میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے والی علی سسٹرز نے حال ہی میں میلبورن میں ہونے والی آسٹریلین جونیئر ویمن اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے لیے عظیم کارنامے انجام دیے تھے۔
ماہ نور علی نے جونیئر انڈر 13 ایونٹ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا جبکہ سحرش علی نے انڈر 15 کا فائنل کھیل کر سلور میڈل پایا تھا، علی سسٹرز کی سب سے بڑی بہن مہوش علی انڈر 17 ٹائٹل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سحرش علی نے ماہ نور علی علی سسٹرز
پڑھیں:
تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 144 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 25.1اوور میں حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 27 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
محمد رضوان 32 اور آغا سلمان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر اور جورن فورٹن نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پروٹیز کی جانبس ے کوانٹن ڈی کاک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوان-ڈرے پریٹوریئس 39، نقابیومزی پیٹر 16، کپتان میتھیو برٹزکے 16، ڈونوون فریرا 7، جورن فورٹن 3، ٹونی ڈی زورزی 2، روبن ہرمن 1 جبکہ کوربن بوش اور لُنگی اینگیڈی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
ناندرے برجر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد آفریدی اور سلمان آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔