پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں پہلی بار برانز میڈل جیت لیا۔

تھائی لینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تھائی لینڈ کو 1-5 سے شکست دے کر برانز میڈل جیت کر تاریخ ساز فتح حاصل کرلی۔

ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی سپر رائونڈ میں حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جو 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔

چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر شوکت جاوید، چیئرپرسن ویمن ونگ سعدیہ علوی، سیکریٹری عائشہ ارم و دیگر عہدیداران و صوبائی کابینہ نے اس شاندار کامیابی پر قومی ویمن ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کا سفر جاری رکھیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویمن بیس بال

پڑھیں:

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین مقابلے کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔

پہلی تھرو کے بعد ان کی ساتویں پوزیشن تھی جبکہ دوسری باری میں ان کا تھرو فاؤل ہوگیا۔

ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

میڈل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے ارشد ندیم کا ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ آٹھ میں رہنا ضروری تھا۔

بھارت کے نیرج چوپڑا 84.03 میٹر کی تھرو کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے 88.16 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک ویمن انٹریپرینورشپ ڈے آج منائے گا
  • ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟
  • ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • مساوی محنت پھر بھی عورت کو اجرت کم کیوں، دنیا بھر میں یہ فرق کتنا؟
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • خواتین کو مردوں کے مساوی اجرت دینے کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ