راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلاء فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، ظہیر عباس، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد فیصل چوہدری نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے کہا ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، مودی کے اقدامات نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے۔ فیصل چوہدری کے مطابق پاکستان پر کوئی آنچ آئی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا حکومت نے جو فیصلے کیے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل حکام کو ارسال

—فائل فوٹو

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ نے جیل حکام کو وکلاء اور فیملی فہرست بھجوا دی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

جیل حکام کو بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر خان، نعیم پنجوتھہ، نیاز اللّٰہ نیازی، ابوذرسلمان اور ظہیر عباس کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گی اور بشریٰ بی بی کی فیملی بھی آج ملاقات کے لیے جیل آئے گی۔


متعلقہ مضامین

  • پاکستانی قوم مودی کی جارحیت کے سامنے متحد، کسی بھی مہم جوئی کا جواب ملے گا، عمران خان
  • عمران خان کابھارت کے خلاف جیل سے اہم پیغام سامنے آ گیا
  • بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • بانی نے کہا بھارت کے خلاف متحد ہیں، فیصل چوہدری
  • بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عمران خان کا جیل سے اہم پیغام
  • بھارت کے خلاف ہم متحد ہیں: عمران خان کا جیل سے اہم پیغام
  • بھارت کےخلاف پاکستان کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں:بیرسٹرگوہر
  • راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والی تینوں بہنوں کو روک لیا
  • عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل حکام کو ارسال