الحرم سٹی، غوری ٹاون سمیت 4رہائشی منصوبوں کے 500سے زائد متاثرین میں 30کروڑ روپے کے چیک تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں رہائشی منصوبوں میں غبن کے متاثرین میں رقوم کی واپسی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کی صدارت چئیرمین نیب لیفٹنٹ جنرل(ر)نذیر احمد نے کی۔ تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے چار رہائشی منصوبوں الحرم سٹی، غوری ٹاون، گلشن رحمان اور ارائین سٹی کے 500سے زائد متاثرین میں 300ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ رہائشی منصوبوں کے متاثرین میں پہلے مرحلے میں نیب کی کوششوں سے بازیاب کی گئی رقوم کے کروڑوں روپے کے تقسیم کئے جا چکے ہیں او ر دوسرے مرحلے میں متاثرین میں آج مزید چیک تقسیم کئے گئے ہیں ۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادر شاہ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی ریجن وقار احمد چوہان اور دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ مختلف ہاوسنگ سوسائٹیوں یا سرمایا کاری سے متعلق اداروں کی طرف سے جعلسازی اور دھوکہ دہی سے شہریوں کی لوٹی گئی رقوم کی فوری طور پر واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جو اس نوعیت کی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اچھی طرح چھان بین اور تسلی کے بعد اپنی محنت اور خون پسینے کی کمائی کی کسی بھی ادارے میں سرمایہ کاری کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر چیئرمین نیب نے تاکید کرتے ہوے کہا کہ عوام الناس سبز باغ دکھا کر لوٹنے والوں سے خبر دار رہیں اور کسی بھی رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری کرتے وقت اس کے ملکیتی رقبے ، این او سی ، لے آوٹ پلین اور شہرت کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ ان کے ساتھ دھوکہ نہ ہو۔ مزید براں چئیرمین نیب نے کہا کہ نیب آئندہ ملزمان سے وصول کی گئی رقوم براہ راست متاثرین کے بینک اکاونٹس میں منتقل کرے گا تاکہ عوام الناس کو مزید سہولت میسر آسکے۔
چئیرمین نیب نے نیب راولپنڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب راولپنڈی ریجن نے گزشتہ 25 برسوں میں 328 ارب روپے کی وصولیاں کرکے عوام کو ان کی لوٹی گئی رقوم واپس کیں ۔ انہوں نے نیب کے افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہا جن کی مسلسل کاوشوں سے ریکارڈ تعداد میں لوٹی گئی رقوم کی واپسی ممکن بنائی گئی ہے اور نیب کی اس اعلی کارگردگی کی بدولت اپنے سرمائے سے محروم ہونے والے شہریوں کو رقوم کی واپسی تیز رفتاری سے ممکن بنائی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی ریجن وقار احمد چوہان نے نیب راولپنڈی کی طرف سے ان رہائشی اسکیموں کے خلاف جاری تحقیقات اور مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ نیب کی کاوشوں سے آج الحرم سٹی کے 207 متاثرین کو 96.

228 ملین روپے،غوری ٹان کے 186 متاثرین میں 180 ملین روپے ، گلشن رحمان کے متاثرین کو 10.42 ملین روپے اور آرائیں سٹی کے متاثرین 12.529ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے تحت شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف ایکشن لے رہا ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھاگنے والے ملزمان کو گرفت میں لے گا ۔ ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کئے جائیں گے۔ قانون کے تحت ان کی جائیدادیں ضبط کرکے نیلام کرائی جائیں گی اور لوٹی گئی رقوم کی واپسی ہر ممکن یقینی بنائی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سے 393عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی پاکستان سے 393عازمین کو لے کر پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پلوشہ خان سی ڈی اے اور نسٹ یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ائیر پورٹس پر سکیورٹی سخت کر دی گی مراکش میں چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ، گلوبل ساؤتھ کے کردار پر زور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: روپے کے چیک تقسیم رہائشی منصوبوں رقوم کی واپسی نیب راولپنڈی متاثرین میں کے متاثرین الحرم سٹی کہا کہ نیب کی سٹی کے کہ نیب

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف