سوئی ناردرن کا مالی سال 2023-24 میں تاریخ کا بلند ترین منافع اور حصہ داران کے لیے 75 فیصد غیرمعمولی ڈیویڈنڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں، جو ہفتہ 26 اپریل 2025 کو لاہور میں منعقد ہوا، مالی سال 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لیے فی شیئر 7.50 روپے (یعنی 75 فیصد) حتمی کیش ڈیویڈنڈ دینے کی سفارش کی ہے۔
اجلاس میں بورڈ نے مالی سال 2023-24کے سالانہ حسابات کی منظوری بھی دی، جو کمپنی کے لیے ایک تاریخی کامیابی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس مدت کے دوران سوئی ناردرن نے تاریخ کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا، جس میں قبل از ٹیکس منافع 30ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ بعد از ٹیکس منافع19ارب روپے رہا، جبکہ فی حصص آمدن 29.
مالی سال کے دوران، سوئی ناردرن نے غیرمعمولی استقامت اور عملی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کاروبار کے تمام شعبوں میں نمایاں سنگ میل عبور کیے۔ عالمی سطح پر جغرافیائی کشیدگی اور مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ جیسے چیلنجز کے باوجود کمپنی نے شاندار نتائج حاصل کیے اور اپنی مضبوط بنیاد اور مستقبل کی ترقی کے امکانات کو مزید مستحکم کیا۔
بورڈ نے خاص طور پر یو ایف جی پر قابو پانے میں مینیجمنٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہا، جہاں گزشتہ اٹھارہ برسوں میں سب سے کم یو ایف جی جو کہ 4.93 فیصد رہی۔ بورڈ نے کمپنی کے عملے کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور مقررہ اہداف سے بڑھ کر نتائج حاصل کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی موجودگی میں، چیئرمین اسماعیل قریشی نے بورڈ ممبران، مینیجمنٹ اور عملے سمیت پوری سوئی ناردرن ٹیم کی بے لوث کاوشوں پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، جن کی مسلسل معاونت اور حکمت عملی نے کمپنی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر جناب عامر طفیل نے بھی ان خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردرن کی شاندار کارکردگی کا تسلسل بورڈ، وزارت توانائی اور کمپنی کے تمام ملازمین کی باہمی کاوشوں کا عملی مظہر ہے۔
مضبوط بنیادوں اور واضح حکمت عملی کے ساتھ، سوئی ناردرن مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے پائیدار قدر پیدا کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرنے پر بھارت میں اے بی این نیوز دکھانے پرپابندی عائد کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ، ڈی جی کی سرپرستی میں رہائشی پلاٹوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر
ڈائریکٹرآصف رضوی کی ریٹائرمنٹ سے قبل مال کماؤ مہم میںتیزی ، غلط تعمیرت کو تحفظ
جمشید روڈ نمبر 1 JM 869اور JM 875 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات
غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دار آصف رضوی سے موقف کے لیے رابطہ، جواب نہیں دیا
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں شہر بھر میں رہائشی پلاٹوں پر بلند عمارتوں کی تعمیرتیزی سے جاری ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان بلڈنگ افسران نے ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے بغیر نقشے اور منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ پہلے سے شکستہ حال کراچی کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے اور گیس بجلی پانی سیوریج اور پارکنگ کے بنیادی مسائل میں بے شمار اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جمشید روڈ کے سروے کے دوران میں جرأت ٹیم سے بات کرتے ہوئے ابراہیم نامی شخص کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران بذات خود ملوث ہیں، ان بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ضلع شرقی پر قابض ڈائریکٹر آصف رضوی نے ریٹائرمنٹ سے قبل مال کماؤ مہم کو تیز کر دیا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے کہ جمشید روڈ نمبر 1پلاٹ نمبر JM 869اور 875 JM کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات ڈائریکٹر آصف رضوی کی نگرانی میں جاری ہیں ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی بھی دی جارہی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات پر جرأت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر آصف رضوی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر موصوف نے جواب دینا ضروری نہ سمجھا۔