لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور پہنچ گئیں۔فیصل آباد کی 70 سالہ بزرگ خاتون، خورشید بی بی جو گھریلو تشدد اور جائیداد پر ناجائز قبضے کا شکار تھیں ایمبولینس کے ذریعے لاہور میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر پہنچیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرپرسن حنا پرویز بٹ کو ملاقات میں بتایا کہ ان کے قریبی رشتہ داروں نے نہ صرف ان پر جسمانی تشدد کیا بلکہ ان کی ذاتی جائیداد پر بھی زبردستی قبضہ کر لیا۔

واقعے کی ایف آئی آر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں درج ہے۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کی شکایت توجہ سے سنی اور فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انصاف کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خورشید بی بی اس حالت میں ان کے پاس امید لے کر آئیں ہیں وہ مطمئن رہیں انہیں انصاف ضرور ملے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل آباد انصاف کی

پڑھیں:

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والی تینوں بہنوں کو روک لیا

— فائل فوٹو

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن مگر ملنے کے لیے آنے والوں کو پولیس نے روک لیا۔ 

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچیں۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو گورکھپور ناکے پر روک لیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے آگے جانے سے منع کردیا۔

عمران خان کی بہنوں کو داہگل کے مقام پر روک دیا گیا

بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے داہگل کے مقام پر پولیس ناکے پر روک دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے والے وکلاء اور ان کی گاڑیوں کو پولیس نے اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے سے ہٹا دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر پولیس اور تحریک انصاف کے وکلاء کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والی تینوں بہنوں کو روک لیا
  • کراچی، غازی گوٹھ میں صدوق سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد
  • لاہور میں لوٹ مار کا انوکھا واقعہ، بزرگ شہری دم درود کے نام پر 40 لاکھ کا سامان لوٹ کر لے گیا
  • فیصل آباد، 12 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، فن لینڈ سیل، انکوائری کمیٹی قائم
  • لاہور: مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
  • فیصل آباد: جھولے سے گرنے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی
  • فیصل آباد: فن لینڈ میں بچی جاں بحق ،انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج
  • پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ بزرگ خاتون کو گلے لگا کر کلام پڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • کراچی؛ نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں گھروں کے اندر لگنے سے خاتون اور 5سالہ بچہ زخمی