عازمین کو الوداع کہنے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر وائس مارشل عامر حیات اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس موقع پر عازمین حج کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے حج آپریشن 2025 کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے کی پہلی حج پرواز پی کے 713 آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر 442 عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔ عازمین کو الوداع کہنے کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر وائس مارشل عامر حیات اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ اس موقع پر عازمین حج کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے۔ آج ہی کے روز کوئٹہ سے پہلی حج پرواز پی کے 7201 صبح 10 بجے 170 عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہو گی، جبکہ لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 747 رات 10 بجے 323 حجاج کرام کو لے کر روانہ ہو گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سال قومی ایئر لائن کے ذریعے تقریباً 35,200 سرکاری اسکیم کے تحت منتخب عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ حج آپریشن کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں خصوصی حج پروازیں پاکستان سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں عازمین کو جدہ لے جایا جائے گا۔ پی آئی اے اس سال اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، اور کوئٹہ سمیت ملک کے 6 بڑے شہروں سے براہ راست حج پروازیں آپریٹ کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عازمین حج کو اسلام آباد عازمین کو پی آئی اے حج پرواز کو لے کر

پڑھیں:

9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم کا آغاز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ مہم 15 سے 27 ستمبر تک پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور کشمیر میں جاری رہے گی۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے پاکستان میں ہر سال سرویکل کینسر سے 3 ہزار سے زائد خواتین جاں بحق ہوجاتی ہیں۔

اِن کا کہنا تھا کہ اپنی بچیوں اور بہنوں کو کینسر کی موذی مرض سے بچائیں اور ویکسین لگوائیں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • آپریشنل وجوہات کے باعث قومی ایئرلائن کی 10 پروازیں منسوخ
  • اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
  • پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
  • شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے
  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی ملک گیر مہم کا آغاز
  •  وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
  • تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
  •  ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز