اسلام آباد:

پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر حج امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور انہیں "روڈ ٹو مکہ" منصوبے کے تحت کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس منصوبے کے تحت امیگریشن کا پورا عمل پاکستان میں مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد حجاج کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کیلئے نئی آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ

عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ آج اس مقام پر موجود ہونا میرے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ ہم اللہ کے مہمانوں کو حج کی ادائیگی کے لیے حجازِ مقدس روانہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج سعودی عرب میں نہ صرف اللہ کے مہمان ہیں بلکہ پاکستان کے سفیر بھی ہیں، اس لیے سعودی قوانین، ثقافت اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ خود بھی جلد سعودی عرب جا کر انتظامات کا جائزہ لیں گے اور حجاج کرام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے وی آئی پی حج کی سہولت دینے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے اپنے حجاج کے درمیان رہنے کو ترجیح دی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس سال کے حج انتظامات سابقہ ادوار سے مختلف ہوں گے اور بہتری کا واضح فرق نظر آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جن میں ہر حاجی کو ایک سم اور موبائل ایپ فراہم کی جا رہی ہے جس کی مدد سے منیٰ میں راستہ بھٹکنے کی صورت میں رہنمائی حاصل کی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں: گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا

انہوں نے حاجیوں سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں کیونکہ دعاؤں میں بڑی تاثیر ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس سال اسلام آباد اور کراچی سے 50 ہزار سے زائد عازمین "روڈ ٹو مکہ" منصوبے کے تحت روانہ ہوں گے۔ آئندہ سال اس سہولت کو دیگر شہروں تک بھی توسیع دینے کی کوشش کی جائے گی۔

آخر میں سردار محمد یوسف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکر ادا کرتے ہوئے ان کے تعاون اور بہترین انتظامات کو سراہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سردار محمد یوسف وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی، ایک لاکھ کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے

بنگلہ دیش کی نگران حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے، انتخابات فروری 2026 کے پہلے نصف میں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے بڑی مبصر ٹیم بھیجنے کا اعلان

یہ اہم اجلاس ہفتہ کی شام اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں منعقد ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل وکری الزمان، نیوی چیف ایڈمرل محمد نذمول حسن اور ائیر فورس چیف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان نے شرکت کی، جبکہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمن بھی موجود تھے۔

چیف ایڈوائزر نے گزشتہ 15 ماہ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت پرامن، غیر جانبدار اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان

اجلاس کے دوران سروس چیفس نے انتخابی سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں سیکیورٹی کے لیے 90 ہزار فوجی، 2 ہزار 500 نیوی اہلکار اور 1 ہزار 500 ائیر فورس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ ہر اپازلا میں ایک آرمی کمپنی ذمہ داری سنبھالے گی۔

مسلح افواج کے سربراہوں نے چیف ایڈوائزر کو 21 نومبر کو ہونے والی آرمڈ فورسز ڈے کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انتخابات بنگلہ دیش چیف ایڈوائزر سیکیورٹی

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی، ایک لاکھ کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • یورا گوائے کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
  • نیو ماڈل سڑک شاعر اعجاز رحمانی سے منسوب کی جارہی ہے‘ محمد یوسف
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا:ترجمان دفتر خارجہ
  • چیئرمین سینٹ کی  امارات کی وفاقی نیشنل کونسل کے سپیکر  سے ملاقات