نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم جمعہ کی صبح واپس وطن پہنچ رہی ہے۔

ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں منعقدہ ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن پر موجود میزبان ٹیم نے1-3 سے قابو کرلیا تھا۔

دریں اثنا پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری چوہدری یعقوب کے مطابق جمعہ کی صبح لاہور ایئرپورٹ آمد پر قومی ٹیم کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: والی بال

پڑھیں:

پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟ 

نیوزی لینڈ کی نیشنز ہاکی کپ میں فتح کے باوجود پاکستان کیلئے پرو ہاکی لیگ میں اُمید کرن روشن ہوتی نظر آنے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامائی انداز میں نیشنز کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی قومی ہاکی ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، سیمی فائنل میں اپنے سے کئی گُنا طاقتور ٹیم فرانس کو شکست دینے کے بعد گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں۔

نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم نیشنز کپ کا فائنل جیتنے کے باوجود شدید مالی بحران کی وجہ سے انکی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ؛ فائنل کھیلنے والی ٹیم سے "غیروں" جیسا سلوک

کیویز کے دیس میں ہاکی کو شوقیہ کھیل سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ فیڈریشن پر مالی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور گزشتہ برس بھی فتح کے باوجود پرو لیگ کھیلنے سے محروم رہی تھی۔ ادھر پاکستان اور بھارت میں اِسے قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہاکی حکام اور حکومتی نمائندوں کے درمیان ایک اہم میٹنگ اگلے ماہ ہونے والی ہے، جس سے 2025-26 پرو لیگ میں کیویز کی شرکت کی قسمت کا فیصلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل

اگر نیوزی لینڈ باضابطہ طور پر دستبردار ہوجاتا ہے تو امکان ہے کہ اس جگہ پاکستان پرو ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی کرجائے- ایف آئی ایچ قانون کے تحت فائنلسٹ ٹیم کے دستبردار ہونے کے بعد رنر اِپ ٹیم جگہ پُر کرنے کا حق رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنز کپ ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلا تصدیق شدہ بین الاقوامی اسائنمنٹ ایشیاکپ ہے، جو رواں برس اگست-ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشدیدہ حالات کے باعث ایونٹ میں قومی ٹیم کی شرکت پر غیر یقنی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیاکپ کو بھارت سے نیوٹرل وینیو پر منعقد کروانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ پاکستان فروری 2026 میں ورلڈکپ کے اہم کوالیفائنگ راؤنڈ حصہ لے سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بحرین نے پاکستان کو شکست دیکر اے وی سی نیشنز کپ والی بال ٹائٹل جیت لیا
  • پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، وفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجۃ
  • ایران اسرائیل جنگ بندی سے پاکستان کی معیشت کو کیسے فائدہ پہنچے گا؟
  • پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟ 
  • پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کے فائنل میں پہنچ گیا
  • نیشنز ہاکی کپ؛ فائنل کھیلنے والی ٹیم سے غیروں جیسا سلوک
  • نیشنز ہاکی کپ؛ فائنل کھیلنے والی ٹیم سے “غیروں” جیسا سلوک
  • اے وی سی نیشنز کپ والی بال: پاکستان اور بحرین کے درمیان فائنل منگل کو ہوگا
  • پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کے فائنل میں پہنچ گیا