بانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف اور اس کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو خود ان کی پارٹی اور بہن نے مائنس کر دیا ہے، یہ قدرت کا انتقام ہے کہ جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا وہ خود پارٹی سے اور اپنے گھر سے مائنس ہو گیا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ علیمہ خان، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، اور علی امین نے خود بھی آج اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا برملا اظہار کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور چیف ایگزیکٹو بجٹ منظور کروا کر وقتی ریلیف حاصل کیا، ورنہ آئینی طور پر ان کا گھر جانا طے تھا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا گزشتہ 12 برس سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعلی امین گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت علی امین گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ، معاہدے پر دستخط پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کامیاب؛آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق اسرائیلی ماڈل اپنانے کی تیاری؟ پاکستان کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

وزيرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں: ایمل ولی

ایمل ولی خان—فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزيرِ اعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کی گورننس پر دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کے پی پچھلے 12 سال سے کمپرومائزڈ صورتِ حال سے گزر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایمل ولی کے بطور سینیٹر انتخاب کیخلاف درخواست مسترد

ایمل ولی کا کہنا ہے کہ صوبے ميں دہشت گردی، بے امنی اور طالبائزیشن ہے، مگر صوبے کے وزيرِ اعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں، صوبے میں حکومت نظر ہی نہیں آ رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ عشقِ قوم والے ہوتے ہیں، ان کو اپنی زمین اور قوم سے عشق ہوتا ہے، کچھ ہوتے ہیں عشقِ ریاست والے جن کو ریاست اور ریاستی اداروں سے عشق ہوتا ہے۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا ہے کہ اب ایک نئی نسل آ گئی ہے، ان کو بانیٔ پی ٹی آئی سے عشق ہے، ان کو نہ قوم کی پرواہ ہے، نہ ملک کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • 32سالوں سے مالکان نے مل بند کر رکھی ہیں، سید عابد بخاری
  • ایرانی وفد کی ملاقات‘ علامہ اقبال کا دن ملکر منائیں گے: عظمیٰ بخاری
  • کے پی ميں دہشتگردی اور طالبانائزیشن ہے، ایمل ولی خان
  • وزيرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں: ایمل ولی
  • پنجاب میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈ ٹرین چلنے جارہی ہیں: عظمیٰ بخاری
  • 27ویں ترمیم جو بھی منظور کرے گا پاکستان کی سیاسی تاریخ سے اُسکا نام مٹ جائے گا، مشتاق غنی
  • چمن میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، پاکستان نے افغانستان کے دعوؤں کو مسترد کردیا
  • کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد جیل کے پہلے قیدی بننے جارہے ہیں؟
  • 5جی اسپیکٹرم پالیسی کب لائی جائے گی؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا