لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ان کی بہن اور خود ان کی جماعت ہی نے مائنس کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ جو شخص نواز شریف کو سیاست سے مائنس کرنے آیا تھا، آج قدرت کے انتقام کا نشانہ بن کر خود نہ صرف گھر بلکہ اپنی ہی پارٹی سے مائنس ہو چکا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں اور خود علی امین نے بھی آج اس بات کا برملا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور چیف ایگزیکٹو صوبائی بجٹ منظور کروایا، ورنہ ان کا گھر جانا آئینی طور پر طے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل مل کر علی امین کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے جب کہ پارٹی کے اندر وفاق میں 3 گروپس اور خیبرپختونخوا میں مزید 3 علیحدہ گروپس موجود ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جنید اکبر ایک گروپ کو لیڈ کر رہے ہیں، دوسرا گروپ عاطف خان کے زیر قیادت ہے اور تیسرا گروپ پارٹی کے ان باغیوں پر مشتمل ہے جو اپنی راہ الگ کر چکے ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کی صورتحال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ گزشتہ 12 برس سے ریلو کٹوں اور کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر ہے، جنہوں نے گورننس کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میرٹ، شفافیت اور اچھی حکمرانی میں باقی تمام صوبوں کے لیے ایک رول ماڈل بن چکا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تمام وزرائے اعلیٰ میں سرفہرست ہیں اور عوامی فلاح کے حقیقی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب میں سیلاب متاثرین کی کیسے مدد کی جائیگی؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا

صوبائی دارالحکومت کے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، کسان کو 20 ہزار فی ایکڑ دیا جائے گا، جس کا گھر گرا اسے 10 لاکھ دیں گے، جس کے گھر کا نقصان ہوا 5 لاکھ دیں گے، گائے اور بھینس کے نقصان پر 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے پنجاب کے لائحہ عمل سے آگاہ کردیا۔ عظمیٰ بخاری کا صوبائی دارالحکومت کے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی جو بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ ہی نہیں انہیں امداد کیسے دی جائے۔؟ سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ کا ریلیف کارڈ بنے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، کسان کو 20 ہزار فی ایکڑ دیا جائے گا،جس کا گھر گرا اسے 10 لاکھ دیں گے، جس کے گھر کا نقصان ہوا 5 لاکھ دیں گے، گائے اور بھینس کے نقصان پر 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کی، شرجیل میمن کو بھاشن دینے کا شوق ہے کراچی اور سندھ کا کیا حال ہے، سب کے سامنے ہے، سندھ میں بیرونی امداد کے باوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل آگیا
  • سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے: عظمیٰ بخاری
  • لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • پنجاب میں سیلاب متاثرین کی کیسے مدد کی جائیگی؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا
  • وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا خواب سجا لیا
  • وزیر اعلی نے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے‘ عظمی بخاری
  • سیلاب زدگان کی مدد وزیراعلیٰ ریلیف کارڈ سے ہوگی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نہیں، عظمیٰ بخاری
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مسترد،سیلاب زدگان کی مدد وزیراعلی ریلیف کارڈ سے ہوگی ،عظمی بخاری
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیاہے: عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری