پنجاب میں سیلاب متاثرین کی کیسے مدد کی جائیگی؟ عظمیٰ بخاری نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
صوبائی دارالحکومت کے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، کسان کو 20 ہزار فی ایکڑ دیا جائے گا، جس کا گھر گرا اسے 10 لاکھ دیں گے، جس کے گھر کا نقصان ہوا 5 لاکھ دیں گے، گائے اور بھینس کے نقصان پر 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے پنجاب کے لائحہ عمل سے آگاہ کردیا۔ عظمیٰ بخاری کا صوبائی دارالحکومت کے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی جو بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ ہی نہیں انہیں امداد کیسے دی جائے۔؟ سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلیٰ کا ریلیف کارڈ بنے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے، کسان کو 20 ہزار فی ایکڑ دیا جائے گا،جس کا گھر گرا اسے 10 لاکھ دیں گے، جس کے گھر کا نقصان ہوا 5 لاکھ دیں گے، گائے اور بھینس کے نقصان پر 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کی، شرجیل میمن کو بھاشن دینے کا شوق ہے کراچی اور سندھ کا کیا حال ہے، سب کے سامنے ہے، سندھ میں بیرونی امداد کے باوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرین لاکھ دیں گے
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔