2025-09-23@19:14:48 GMT
تلاش کی گنتی: 50
«لاکھ دیں گے»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر 2025ء بروز بدھ منعقد ہوں گے، اس سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس ضمنی انتخابات میں دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین‘7 وائس چیئرمین اور 13جنرل/وارڈ ممبر کی نشستیں شامل ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے 14 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران 21 ریٹرننگ افسران، 21 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور21 مانیٹرنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار187ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار38مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں، انتخابی عمل کے لیے 1512 اہلکار ذمے داریاں نبھائیں گے جن میں پریذائیڈنگ...
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے دگنے کر دیئے ہیں، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔...
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کو ممبئی کے پرکشش علاقے جوہو میں لگژری فلیٹ محض 75 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلیٹ جوہو ورسووا لنک روڈ پر واقع “منت اپارٹمنٹس” میں ہے، جو شہر کے مہنگے ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ پراپرٹی دستاویزات کے مطابق یہ تین بیڈروم پر مشتمل اپارٹمنٹ ہے، جس کا رقبہ تقریباً 1000 سے 1300 اسکوائر فٹ ہے۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایسے فلیٹس کا کرایہ عموماً ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے ہوتا ہے، جس کے مقابلے میں صبا آزاد کو نمایاں رعایت ملی ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے ہونہار اور محنتی نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے *نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ لیپ ٹاپ پروگرام چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کے لیے ہوگا، اور یہ اسکیم پہلے سے موجود سود پر مبنی قرضوں کے ذریعے چلنے والے لیپ ٹاپ پروگرام سے بالکل الگ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، اس لیے ترقی کی دوڑ میں میرٹ کی پاسداری ہر صورت یقینی...

’’ سی سی ڈی نے 10 لاکھ مانگے ، جتنے ہوئے دیئے لیکن پھر بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا ، بوڑھی ماں عدالت پہنچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں کیئے جانے والے کئی انکاونٹرز پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور اب ایک بوڑھی ماں بھی اپنے بیٹے کو پولیس مقابلے میں قتل کیئے جانے کے خلاف عدالت پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سریا بی بی نے انکشاف کیا کہ رات 2 سے 3 بجے پولیس ان کے گھر پر آئی اور بیٹے کو لے گئی ، جب ہماری ان سے بات چیت ہوئی تو اہلکاروں نے بیٹے کو چھوڑنے کیلئے 10 لاکھ روپے رشوت مانگی، پولیس والوں سے جب بات چیت طے ہو گئی تو کہنے لگے کہ تمہارے بیٹے کی ضمانت ہو جائے گی لیکن جب عدالت پہنچے تو بتایا گیا...
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، عازمین سے قسط وار پیسے لیے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی کابینہ نے 2026 کیلئے نئی حج پالیسی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے حج 2026 کیلئے نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق سرکاری کوٹے پر حج 2026 کی بکنگ کا آغاز اگست 2025 سے ہوگا، حاجیوں سے قسط وار پیسے لئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکو صرف 60 ہزارحاجی لے کرجانے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کیلئے حج کوٹہ بڑھانے کی منظوری بھی دیدی، پچھلے سال رہ جانیوالی پرائیویٹ حاجیوں کو لے کرجانا پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکی...
---فائل فوٹو حج 2026ء کے اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے، اخراجات کی پہلی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج 2026ء کے واجبات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پہلی قسط اگست میں وصول کی جائے گی جو تقریباً 5 سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس حج کے لیے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پاکستان کا سرکاری اور نجی حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ 2 لاکھ 30 ہزار حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنی علیحدہ رہنے والی بیوی حسن جہاں اور بیٹی آئرا کے ماہانہ اخراجات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق شامی ہر ماہ اپنی سابق اہلیہ حسن جہاں کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور بیٹی آئرا کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے بطور نان نفقہ ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ عدالت نے یہ فیصلہ طلاق کے مقدمے کے دوران سنایا۔ محمد شامی اور حسن جہاں کی شادی 2014 میں ہوئی تھی جبکہ 2015 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ دونوں 2018 میں اُس وقت علیحدہ ہو گئے جب حسن جہاں نے شامی پر گھریلو تشدد اور بیوفائی کے سنگین الزامات عائد کیے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی عالمی فضائی کمپنی امارات ایئرلائن کے مسافرایک سال کے دوران پروازوں پر 6 کروڑ لگژری اور مہنگے چاکلیٹ ہڑپ کر گئے۔میڈیا کے مطابق ایئرلائن نے ورلڈ چاکلیٹ ڈے (7 جولائی) کی مناسب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ دنیا بھر میں کمپنی کی تمام پروازوں پر مجموعی طور پر 6 کروڑ چاکلیٹس کھائی گئیں۔ایئرلائن کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 لاکھ زیادہ ہے، سب سے زیادہ چاکلیٹس اکانومی کلاس میں کھائی گئیں، جہاں ساڑھے تین کروڑ سے زائد چاکلیٹ ٹکڑوں کا استعمال ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح نئی متعارف کرائی گئی پریمیم اکانومی کلاس میں بھی چاکلیٹس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—’جیونیوز‘ گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ پنجاب کی تاریخ کا ٹیکس فری بجٹ ہے، رواں سال دسمبر تک 1 لاکھ نئے گھر بنانے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔پنجاب اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا شروع کیا، نشستوں سے اٹھ کر احتجاج کیا، نعرے بھی لگائے اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا۔مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان گتھم گتھا بھی ہو گئے۔اس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہیں بولنے دیں، ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے، کثرتِ رائے سے بجٹ منظور کرنے پر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔مریم...
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) ایمازون کے بانی اور دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص جیف بیزوز اگلے ہفتے دوسری شادی کر رہے ہیں۔ اب برطانوی روزنامے ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ جیف بیزوز لورین سانچز کے ساتھ شادی پر ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز (ساڑھے 4 ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کریں گے۔ جیف بیزوز اور لورین سانچز کی منگنی 2023 میں ہوئی تھی اور شادی اٹلی کے شہر وینس میں جون کے آخری ہفتے میں ہوگی۔ 61 سالہ جیف بیزوز شادی کے لیے اگلے ہفتے وینس پہنچیں گے اور وہ بھی دنیا کی سب سے بڑی یاٹ پر، جس کی تیاری پر انہوں نے 50 کروڑ ڈالرز خرچ کیے تھے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق جیف بیزوز اور...
اسلام آباد: ریاست کے تین اہم ستونوں کے ارکان و افسران کی تنخواہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ تین ریاستی ستونوں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ میں کس کی کتنی تنخواہ ہے، اس حوالے سے تفصیلات ایکسپریس نیوز کو موسول ہو گئیں، جس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی گراس سیلری 28لاکھ15ہزار 387 روپے ہے۔ اسی طرح سپریم کورٹ ججز کی گراس سیلری 27لاکھ47ہزار361روپے ہے جب کہ چیف جسٹس ہائی کورٹس کی گراس سیلری 26لاکھ 53ہزار418 روپے اور ہائی کورٹس ججز کی کل تنخواہ26لاکھ6ہزار روپے ہے ۔ علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹری کی گراس سیلری 8لاکھ18ہزار ،چیف سیکرٹری کی سیلری 14لاکھ1ہزار روپے ہے۔ آئی جیز کی تنخواہ 10 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔ اراکین قومی اسمبلی اور...
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق و سہولیات دینے کیلئے تحریک چلا رہی ہے۔ حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولایت فراہم کرنے اور حقوق دلانے کے لئے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دیں گے، جبکہ اسلام آباد تک لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اہل بلوچستان کو سی پیک، سیندک، ریکوڈک کے...

قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ،عظمیٰ کاردار
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس میں ضلع سیالکوٹ کے تقریبا 8 لاکھ بچے شامل ہیں، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے،پولیو مہم میں اب تک 90 فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔ عظمیٰ کاردار نے مزید بتایا...
راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے پولیس شہداء کے ورثاء کے لیے خصوصی مالی پیکج کی منظوری دے دی اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں 14 پولیس شہداء کے لیے مالی گرانٹس اور گھروں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔لاہور کے شہید اے ایس آئی کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے اور 7 مرلہ مکان دیا جائے گا,شہید ٹریفک وارڈن عبدالقدیر کے خاندان کو 1 کروڑ روپے اور 5 مرلہ گھر فراہم کیا جائے گا.اس کے علاوہ کانسٹیبل اختر رسول کے ورثاء کو 30 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی اور دیگر ٹریفک وارڈنز کے اہل خانہ کو بھی 30 لاکھ روپے کی گرانٹس دی جائیں گی۔وزیر...

بھارتی جارحیت کے متاثرین کے لیے وفاقی حکومت کی مالی امداد، شہداء کو ایک کروڑ، زخمیوں کو 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے راج محمد چوہان اور اسلم بٹ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے فارورڈ کہوٹہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بسنے والے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اور افواج پاکستان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی پر رہنے والوں نے جس جرات اور دلیری سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ امیر مقام نے بتایا...
وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے شہریوں اور فوج کے جوانوں کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک آرمی کے 6 جوانوں کی شہادت پر نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کا بھرپور دفاع کیا اور ملکی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی، قوم بہادر سپوتوں کی قربانیوں...
اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں سے متاثرہ افراد اور املاک کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کی...
وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان، ورثا کا ایک کروڑ دیئے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے پیکیج کا اعلان کردیا،وزیراعظم کے اعلان کے تحت معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو رینک کے حساب 1 کروڑ سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شہدا پیکیج کے تحت دی جائے گی۔پاک افواج کے شہدا کے ورثا کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1 کروڑ...

معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ ، زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے معرکۂ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلیے پیکیج کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے تحت معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب 1 کروڑ سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شہدا پیکیج کے تحت دی جائے گی۔ پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1 کروڑ 90 لاکھ سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے جبکہ پاک افواج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک...
زاہد چوہدری :انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ،پنجاب بھر میں پیر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل ہوگئی ، پنجاب بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے،لاہور میں 14 ہزار سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،راولپنڈی میں 9 ہزار سے زائد ورکر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے،ملتان میں 10 ہزار سے زائد ورکر مہم کا حصہ ہیں انسداد پولیو پروگرام سربراہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 21 اپریل سے سات روزہ پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، والدین سے گزارش...
معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کسی بھی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دینے کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں جسے جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ اس بات کا انکشاف رجب بٹ نے پوڈکاسٹ میں انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا تھا۔ جب رجب بٹ سے ان کی آمدنی پوچھی گئی تو ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر نے جواب دیا کہ اس کا اندازہ صرف اس بات لگائیں کہ میں ایک پوڈکاسٹ میں آنے کے 15 لاکھ روپے لیتا ہوں۔ رجب بٹ نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام بڑی تعداد میں میرا انٹرویو دیکھتے ہیں اور ملینز ویوز ملتے ہیں جس سے پوڈ کاسٹ میزبان کی بھی خوب کمائی ہوتی ہے۔ رجب بٹ نے بتایا کہ اس کے علاوہ روزانہ 3...
دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحول کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے دارالحکومت منست میں بیلاروس کے صدر الیکزینڈر...
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کے لیے خصوصی “سوغاتِ مودی” پیکیج تیار کیا ہے جس سے مجموعی طور پر 32 لاکھ مسلمان مستفید ہوسکیں گے۔ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے عیدالفطر پر غریب مسلمانوں کے لیے خصوصی کِٹ پیکیج تیار کیا ہے جس کی مدد سے وہ عید کی بہتر تیاری کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ اس خصوصی پیکیج کے تحت 32 لاکھ مسلمانوں کو جو پیکٹ دیے جائیں گے اُس میں خشک میوہ، کھانا، سویاں، کپڑے، رومال اور دیگر اشیا شامل ہوں گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے 32 ہزار کارکن 32 ہزار ہزار مساجد میں یہ عید گفٹ تقسیم کریں گے۔ دیگر اقلیتوں کے تہواروں مثلاً گڈ فرائیڈے اور نوروز...
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئر مین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے، 2019ء میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ناصرف ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے محفوظ رہا بلکہ معیشت بحالی کی راہ پر چل پڑی۔ رانا مشہود...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کی سول بیوروکریسی کےلیے منافع بخش قرضہ سکیم شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پراوینشل مینجمنٹ سروس کے افسران کو آسان شرائط پر قرض جاری کردیے۔ ذرائع کا کہناہےکہ ویلفیئر انڈومنٹ فنڈ کے زریعہ سول سروسز افسران کو 50 کروڑ کے قرض جاری کردیے، پنجاب میں کام کرنے والے PAS ,اور PMS کے 70 افسران کے قرض منظور ہوگئے۔ منافع بخش قرض سےمنظورہ شدہ درخواستوں میں سے 50 فیصد گھر کی تعمیر کے لیے منظور کیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ باقی 50 فیصد درخواستیں تعلیم ،گاڑی کے حصول سمیت دیگر کے لیے منظور ہوئیں،درخواستگزار افسران کو تمام قواعد پورے ہونے پر قرض کا اجراء کیا گیا،قرض کا حصول افسران کی تنخواہ...
—’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل ٹیلی کام ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور رمضان پیکیج 2025ء کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا۔وزیرِ اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ جامع اورشاندار پروگرام قابلِ تعریف ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے شفاف طریقے سے یہ نظام متعارف کرایا، کسی کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کر لیاوزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکیج کے تحت فی خاندان کو 5 ہزار روپے دیےجائیں گے، عوام کی بہبود ہماری ترجیح ہے، 20...
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں سولرائزیشن منصوبے کا اجراء کیا گیا، ای بیلیٹنگ کے ذریعے مستحق گھرانوں کا انتخاب مکمل کیا گیا۔ بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی پشاور کے اعلامیے پر ردعملمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی ضلع پشاور کے اعلامیے پر ردعمل دے دیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ساڑھے 32 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
—فائل فوٹو وزیرِ تعلیم پنجاب سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے کے 1 لاکھ 10 ہزار طلباء میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔وزیرِ تعلیم پنجاب سکندر حیات نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلباء اپلائی کر سکیں گے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل ہوں گے۔ سابق پرنسپل ایچی سن کالج ایکسٹینشن چاہتے تھے، اہلیہ کرپٹ تھیں، وزیر تعلیم پنجابلاہور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایچی سن... سکندر حیات نے بتایا ہے کہ بی ایس...
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان رمضان پیکیج 2025 کا افتتاح کر دیا جس سے 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال 20 ارب روپے کی خطیر رقم رمضان پیکیج کے لیے مختص کی گئی ہے جس کے ذریعے 40 لاکھ پاکستانی خاندان مستفید ہوں گے، پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی، اس بار تقریباً رقم میں...
وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کوئی میچ جیتے بغیر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر شہباز شریف نوٹس لیں گے جب کہ بورڈ میں لوگ اپنی طاقت سے آنے کے بعد من مرضی کرتے ہیں، یہاں 50،50 لاکھ تنخواہیں لینے والے مینٹورز کچھ نہیں کرتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ایک آزاد ادارہ ہے اور ان کا جو دل کرے وہ کرسکتا ہے لیکن بورڈ اور ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر میری ذاتی رائے ہے کہ میں وزیراعظم سے استدعا کروں گا کہ اس پر پارلیمنٹ اور کابینہ میں بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے...
لاہور،گوجرانوالہ(خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن عوام کے ٹیکس کا پیسہ حکمران اپنی تشہیر پر خرچ کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ سے 35 ہزار نوجوانوں اور بچیوں نے بنو قابل پروگرام کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔ انشاء اللہ جتنے طلباء و طالبات پاس ہوں گے سب کو کورس فری کروایا جائے گا۔ بنو قابل پروگرام کے تحت 10لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔ صوبہ پنجاب میں 16سال تک کی عمر کے ایک کروڑ بچے سکولز نہیں جا رہے۔ مڈل کلاس طبقہ بھی بچوں کو تعلیم دلوانے سے قاصر ہے۔ کالجز اور یونیورسٹیز میں ڈرگ مافیا متحرک ہے۔...
بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کے لیے خطرناک پیغام بھیج دیا۔ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ راکھی نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا سے شادی کی خواہشمند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔ راکھی ساونت نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اب کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا...
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 2017 کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم دی جائے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (تقریباً 31 کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔ اسی طرح سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو 560,000 ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ہر جیت پر فاتح ٹیم کو 34,000 ڈالر (تقریباً 94 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے جب کہ...
ٹرمپ انتظامیہ نے 20 لاکھ وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے پر 8 ماہ کی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وفاقی جج نے مستعفیٰ ہونے کی حکومتی ڈیڈ لائن 10 فروری تک بڑھا دی ہے۔ امریکا کے 20 لاکھ ملازمین کو رضاکارانہ مستعفیٰ ہونے کی پیش کش آج ختم ہو رہی تھی۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا تھا جس کے تحت انہیں 30 ستمبر تک تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل رہیں گی۔
اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 ء کے سرکاری سکیم کے عازمین حج کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت حاجیوں کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔ رواں سال حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔ 40 دنوں کے پیکج میں 25, 25 دنوں پر محیط شارٹ پیکج میں 50 ہزار کمی کی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین...
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کھیل اور کھلواڑ میں فرق ہوتا ہے ۔ نوجوان پڑھیں اور کھیلیں لیکن ملک سے کھلواڑ کی دعوت دینے والوں کے ہاتھوں میں کبھی کھلونا نہ بنیں ۔ کبھی ملک کے خلاف کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔ کھیلتا پنجاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پنجاب کے ابھرتے ہوے ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ کھیلتا پنجاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایو نٹ ہے ۔ انہوں نے اتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہایا ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں بچوں کو تعلیم کے بعد کھیلتا اور آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں ۔ پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھردیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر اس صوبے کو ہر لحاظ سے خوبصورت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے۔ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔
قطری وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی ترسیل کیلئے زمینی کوریڈور کی فراہمی کی خبر دی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر دستخط کے بعد قطر نے آج غزہ کی پٹی کو 1 کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن کی ترسیل کے لئے زمینی کوریڈور کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امیر قطر کے حکم پر عملدرامد کرتے ہوئے آئندہ 10 دنوں میں غزہ کی پٹی کو ایک کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن کی فراہمی سے متعلق معاہدہ، جنگ بندی کے اولین روز یعنی گزشتہ کل سے عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور...
ویب ڈیسک: رواں برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور نجی سکیم کے تحت حج اداکریں گےاور حجاج قربانی کی مدمیں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔ ذرائع کےمطابق رواں برس عازمین حج سےقربانی کیلئے55،500 روپےفی کس وصول کیےجا رہےہیں،سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی۔ پاکستان سےرواں برس1لاکھ 79 ہزار210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج اداکریں گے،89 ہزار605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کےتحت حجازمقدس جائیں گے۔ انسانی سمگلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: گورنر پنجاب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حج 2025 میں پاکستانی حجاج قربانی کی مد میں 9 ارب ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔جیو نیوز کے مطابق رواں برس عازمین حج سے قربانی کیلئے ساڑھے 55 ہزار روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں۔سرکاری حج سکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کیلئے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کروا دیئے ہیں۔رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج ادا کریںگے، جن میں نواسی ہزار 605 عازمین سرکاری سکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔ بشار الاسد کے زوال کے بعد سے اب تک کتنے شامی وطن...
اسلام آباد (آن لائن)حج 2025 نجی اسکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت کا اہم اقدام‘30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلئیرنس سے مشروط کردیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق 30 لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے،بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلئیرنس کیلئے سیکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے جائیں گے،ذرائع کے مطابق ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوںاور ٹیکس کی چھان بین کریگا۔،ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیز سے کلئیرنس کے بعد 30 لاکھ سے زائد پیکج والے عازمین کو حج کی اجازت دی...

مسکن راوی سیکم کا افتتاح : مستحق افراد کو 3مرلے کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان ، سال میں ایک لاکھ خاندانوں کو گھردیں گے : مریم نواز
لاہور؍ فیروز والہ؍ بہاولپور؍ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولپور ڈویژن کے 3011 طلبہ کیلئے 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر چیک تقسیم کردیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس میں بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف تقریب میں موجود طلبہ میں گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر سہیل عدنان کو ساتھ بٹھا لیا اور 50لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے جوش وخروش کا اظہار کیا اور...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025ء کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے حج 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستانی حجاج کو منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں۔ترجمان کے مطابق سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے...
پانچ سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق مسکن راوی کے تحت مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کے منصوبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج 100 مستحق افراد کو گھر ملے ہیں،مستحقین کو گھر ملنے پر میرے دل کو تسلی ہوئی ہے، جن لوگوں کو گھر ملے ان کو بہت بہت مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ جو گھر دیئے جارہے ہیں ان پر سولر یونٹ لگا ہوا ہے،...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ دونوں جانب سے پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق معاہدے پر دستخط وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کیے۔ معاہدہ کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ مزید پڑھیں: حج کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور...