اسلام آباد (خبر نگار) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 ء کے سرکاری سکیم کے عازمین حج کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت حاجیوں کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں۔  رواں سال حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔ 40 دنوں کے پیکج میں 25, 25 دنوں پر محیط شارٹ پیکج میں 50 ہزار کمی کی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بروقت اقدامات کی بدولت فضائی کمپنیوں کے ساتھ گذشتہ سال کے مقابلہ میں کم اخراجات پر معاہدے ہوئے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں منیٰ، مکاتب، مکہ اور  مدینہ منورہ کی رہائش گاہیں، خوراک و ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو مناسب حد تک رکھنے اور سہولیات کو مزید بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی کمپنیوں سے بات چیت کرکے اور دیگر حج اخراجات میں کمی کرکے ہم نے حاجیوں کو رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی حاجی کو ایک لاکھ روپے واپس ملتے ہیں یا کسی کو 20 ہزار ملتے ہیں، اس کا تعین حاجیوں کو حجاز مقدس میں ملنے والی سہولیات کے مطابق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس حاجی کی عمارت حرم کے قریب ہو گی اس کو کم رقم ملے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ ایک لاکھ 40 ہزار واپس ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے، یہ رقم 20 ہزار 228 افراد کو ملے گی۔ ایک لاکھ 10 ہزار کی رقم 10 فیصد حجاج یعنی 6 ہزار 784 افراد کو واپس ملے گی۔ 90 ہزار کی رقم 26 فیصد اور 75 ہزار کی رقم 23 فیصد افراد کو ملے گی۔ اسی طرح 50 ہزار روپے 19 فیصد کو واپس ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 35 ہزار 358 اور 20 ہزار جو سب سے کم رقم ہے وہ 14 فیصد حجاج کو ملے گی۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ جن کو کم رقم مل رہی ہے ان کو مدینہ اور مکہ میں حرم کے نزدیک سب سے اچھی رہائشیں ملیں گی۔ 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے حج اخراجات کی ہم نے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی تھی۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔ رواں سال بھی اگر حج اخراجات میں بچت ہوئی تو حاجیوں کو واپسی پر وہ رقم واپس کی جائے گی۔ رقوم کی واپسی کا یہ صرف اعلان نہیں ہے بلکہ اگلے چند دنوں میں یہ لوگوں کے اکائونٹس میں منتقل ہو جائیں گی۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا جمعہ تک یہ رقوم منتقل کر دی جائیں گی۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت کوٹہ مکمل ہو چکا ہے، اس دفعہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں حج اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے کم ہو کر 10 لاکھ 50 ہزار ہیں۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مقابلہ میں پاکستان کا حج سب سے سستا اور باسہولت ہے۔ حاجیوں سے رابطہ پہلے کے مقابلہ میں زیادہ مضبوط ہو گا۔ اس دفعہ ہر 150 حاجیوں کے گروپ پر ایک معاون مقرر ہو گا۔ اسلام آباد اور کراچی سے حاجی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت روانہ ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے مقابلہ میں انہوں نے کہا حج اخراجات حاجیوں کو نے کہا کہ ایک لاکھ کو واپس ملے گی کے تحت کی رقم

پڑھیں:

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ

کراچی:

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعلی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
  • سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا
  • الیکٹرک گاڑیوں،موٹر سائیکلوں کے فروغ کیلئے سکیم متعارف کر انے کا فیصلہ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا14  اگست یوم آزادی پر ای بائیک سکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان
  • قومی اسمبلی: ارکان کو 3 سال میں 1ارب 16کروڑ روپے کے فری سفری واؤچرز جاری
  • قومی اسمبلی ارکان کو 1.16 ارب روپے کے فری سفری واؤچرز دیے گئے
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
  • بھارت میں 2024 میں کتے کے کاٹنے کے37 لاکھ سے زائد واقعات