پانچ سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق مسکن راوی کے تحت مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کے منصوبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج 100 مستحق افراد کو گھر ملے ہیں،مستحقین کو گھر ملنے پر میرے دل کو تسلی ہوئی ہے، جن لوگوں کو گھر ملے ان کو بہت بہت مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ جو گھر دیئے جارہے ہیں ان پر سولر یونٹ لگا ہوا ہے، 100 گھروں کے ساتھ ایک سکول ہے، ان گھروں کے ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہے، کسی کا حق کسی ایسے کو نہیں جانا چاہیے جو مستحق نہیں، مجھے ایک خاتون نے کہا یہ گھر واپس تو نہیں لیا جائےگا، خاتون کوتسلی دیتے ہوئے کہا یہ گھر رہتی دنیا تک آپ سے کوئی نہیں لے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اس ملک اور عوام کو 45 سال دیئے ہیں، ایٹمی طاقت،موٹروے ،بجلی بنانے کی بات ہوتی ہے تو نوازشریف کا نام آتا ہے، جو بھی منصوبہ اٹھا کر دیکھ لیں اس پر نوازشریف کی مہر ہے، نوازشریف کے ویژن کو تکمیل دے رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی بہترین ہاؤسنگ سکیم ہے، پنجاب میں 50 لاکھ خاندانوں کے پاس اپنا گھر نہیں، رواں سال ایک لاکھ لوگوں کو اپنا گھر مل جائے گا، 5 سالوں میں 5لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر دیں گے، پنجاب کے 37 اضلاع میں ہزاروں گھر زیر تعمیر ہیں، کچھ گھروں کی تعمیر جاری ہے اور کچھ بن بھی گئے ہیں، ہم نے مہینوں میں اس سکیم کو کھڑا کردیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے اس سکیم کا دائرہ کار مزید بڑھانا ہے، مزید لوگوں کو اپنی چھت دینی ہے، لوگ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ان کا اپنا گھر ہوسکتا ہے، آئندہ چند ماہ میں مزید ہزاروں گھر تعمیر ہوں گے، ہم اس سال میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق اورنادار افراد کوگھر کیلئے زمین کا ٹکڑا مفت دیا جائے گا،10مرلہ پلاٹ والوں کو ایک لاکھ تک قرضہ ملے گا، ہم نے قرضے کی آسان اقساط رکھی ہیں، آپ نے 7 سال میں 15 لاکھ ہی واپس کرنا ہے، ماہانہ قسط 14 ہزار روپے دینی ہوگی ،3مرلے کے پلاٹس ہزاروں افراد کو دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خوابوں کو محنت سے پورا کرنے کی کوشش کررہی ہوں، ڈی سیز،کمشنرز اور پولیس کیلئے پرفارمنس انڈیکیٹرز بنائے ہیں، پنجاب کے عوام نے اعتماد کیا ہے، عوام کا اعتماد اتنا زیادہ ہے کہ لاکھوں درخواستیں آتی ہیں، ایک لاکھ گھروں کیلئے 10لاکھ درخواستیں آتی ہیں، پنجاب کے عوام جانتے ہیں،جو سکیم نوازشریف شروع کریں گے وہ پوری ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاکھوں کسانوں کو کسان کارڈ دیا گیا، جن کے پاس 10 جانور ہیں ان کو لائیو سٹاک کارڈ دیا گیا، ہم صحت کے شعبے میں بہت ساری اصلاحات لارہے ہیں، ہم پاکستان میں کینسر کا جدید علاج لارہے ہیں، کلینکس آن وہیل آپ کی دہلیز پر علاج کررہے ہیں، بچوں کی ہارٹ سرجریز ہورہی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان،کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بچوں کی بھی ہارٹ سرجریز ہورہی ہیں، پنجاب سب کے کام آرہا ہے، ہم پورے پنجاب میں صفائی کا نظام لائے، آئندہ چند ہفتوں میں صفائی کا نظام مزید فعال ہوگا، پورے پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو سکالر شپ دیا ہے، میرٹ کے بغیر یا کسی کو سفارش پر سکالر شپ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپوربھی جارہی ہوں،بچوں کو سکالر شپ دوں گی، میرے دماغ میں کوئی تفریق نہیں ، پنجاب میں بسنے والا ہر شخص دل کے قریب ہے، پورے پنجاب میں 400 سڑکیں بن رہی ہیں، یہ ابھی آغاز ہے، 25 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں، پنجاب کیلئے 500 بسیں آرہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے ہم روٹی 25 روپے سے 13 روپے پر لائے، میری اپنی ٹیم سے لڑائی رہتی ہے کہ آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھنی نہیں چاہیے، یہ ابھی آغاز ہے، عوام نے ایسےہی اعتماددیا تو آئندہ 5سال میں عوام اور پاکستان کی قسمت بدلےگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور پاکستان کی قسمت انہوں نے کہا کہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز ایک لاکھ اپنا گھر افراد کو سال میں دیں گے کو گھر

پڑھیں:

مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر آباد پہنچنے پر گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا، ان کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے، مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر آباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی، الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں، الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔

خواتین کو ہراساں کرنے والے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔ الیکٹرک بسیں وزیر آباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخو پور موڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی، وزیر آباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے 3 خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • میں ناقدین کی بےبسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ