عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ؛ تنخواہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
ریاست کے تین اہم ستونوں کے ارکان و افسران کی تنخواہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
تین ریاستی ستونوں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ میں کس کی کتنی تنخواہ ہے، اس حوالے سے تفصیلات ایکسپریس نیوز کو موسول ہو گئیں، جس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی گراس سیلری 28لاکھ15ہزار 387 روپے ہے۔
اسی طرح سپریم کورٹ ججز کی گراس سیلری 27لاکھ47ہزار361روپے ہے جب کہ چیف جسٹس ہائی کورٹس کی گراس سیلری 26لاکھ 53ہزار418 روپے اور ہائی کورٹس ججز کی کل تنخواہ26لاکھ6ہزار روپے ہے ۔
علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹری کی گراس سیلری 8لاکھ18ہزار ،چیف سیکرٹری کی سیلری 14لاکھ1ہزار روپے ہے۔ آئی جیز کی تنخواہ 10 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔
اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی گراس سیلری 7لاکھ 5ہزار روپے ہے جب کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ4لاکھ85ہزار، بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تنخواہ 4لاکھ40ہزار روپے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کی تنخواہ 2لاکھ60ہزار اور سندھ اسمبلی اراکین کی گراس سیلری ایک لاکھ 55ہزار روپے ہے۔
اسی طرح گلگت بلتستان سمبلی کے اراکین کی تنخواہ4لاکھ65ہزار روپے ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گراس سیلری اراکین کی کی تنخواہ روپے ہے
پڑھیں:
پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بڑا فیصلہ، اولمپک میڈل جیتنے پر انعامی رقم 3 کروڑ کردی گئی
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے قومی کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقوم میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نئی ’ری وائزڈ کیش ایوارڈ پالیسی‘ 34ویں بورڈ اجلاس میں باضابطہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 3 کروڑ روپے دیے جائیں گے، جبکہ پہلے یہ انعامی رقم ایک کروڑ روپے تھی۔ سلور میڈل کے لیے انعامی رقم 2 کروڑ اور برانز میڈل کے لیے ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم
ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو اب ایک کروڑ 50 لاکھ روپے، سلور میڈل پر 70 لاکھ اور برانز میڈل پر 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
اسی طرح کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 75 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اسنوکر ورلڈ چیمپیئن شپ کے فاتح کو 15 لاکھ جبکہ ایشین چیمپیئن شپ میں کامیابی پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
نئی پالیسی میں اسکواش کھلاڑیوں کے لیے بھی خصوصی اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق برٹش اوپن یا اس کے مساوی عالمی سطح کے ایونٹ میں فتح پر ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بدحالی کی وجوہات کیا ہیں؟
اس پالیسی کا مقصد قومی سطح پر ایتھلیٹس کو مزید حوصلہ دینا، بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی کے لیے تیار کرنا اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کو تقویت دینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انعامی رقم میں اضافہ بین الاقوامی مقابلے پاکستان اسپورٹس نئی پالیسی منظور نمایاں کارکردگی وی نیوز