صوبے میں 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دینگے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں سولرائزیشن منصوبے کا اجراء کیا گیا، ای بیلیٹنگ کے ذریعے مستحق گھرانوں کا انتخاب مکمل کیا گیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی ضلع پشاور کے اعلامیے پر ردعمل دے دیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ساڑھے 32 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم میں سولر پینل، بیٹری، پنکھے اور لائٹس شامل ہیں، ضم اضلاع کے30 ہزار گھرانے بھی منصوبے میں شامل ہیں۔
مشیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت کا توانائی کے بحران کے حل کی جانب یہ انقلابی قدم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی کے وار کا سلسلہ جاری
راولپنڈی میں بدلتے موسم کے باوجود ڈینگی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیرِ علاج ہیں۔
تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025 میں اب تک 20 ہزار 798 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
جنوری سے اب تک 61 لاکھ 96 ہزار 497 گھروں کی چیکنگ کی گئی جس میں دو لاکھ 936 گھروں میں لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کو چیک جس میں 27 ہزار 858 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔
رواں سیزن 2 لاکھ 28 ہزار 794 لاروا تلف کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4736 ایف آئی آرز درج، 1909 مقامات سیل اور 3664 چالان جاری کیے گئے۔
ڈینگی ایس او پیز کے خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 7 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔