پولیس شہداء کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری، ورثاء کو مالی گرانٹس اور گھر دیے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے پولیس شہداء کے ورثاء کے لیے خصوصی مالی پیکج کی منظوری دے دی اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں 14 پولیس شہداء کے لیے مالی گرانٹس اور گھروں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔لاہور کے شہید اے ایس آئی کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے اور 7 مرلہ مکان دیا جائے گا,شہید ٹریفک وارڈن عبدالقدیر کے خاندان کو 1 کروڑ روپے اور 5 مرلہ گھر فراہم کیا جائے گا.
اس کے علاوہ کانسٹیبل اختر رسول کے ورثاء کو 30 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی اور دیگر ٹریفک وارڈنز کے اہل خانہ کو بھی 30 لاکھ روپے کی گرانٹس دی جائیں گی۔
وزیر قانون نے کہا کہ پولیس شہداء نے عوام کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور پنجاب حکومت ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں آج ضمنی بجٹ پر بحث ، منظوری لی جائے گی
لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ( پیر)صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ اجلاس میں رواں مالی سال 2024-25ء کے ضمنی بجٹ پر عام بحث اور ضمنی بجٹ کے مطالبات پر ووٹنگ ہو گی ۔ ضمنی بجٹ میں 38مطالبات پیش کر کے ان کی ایوان سے منظوری لی جائے گی ۔