آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر یومِ تشکر، شہداء کے اہلِ خانہ کے تاثرات
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستانی قوم اور شہداء کے اہلِ خانہ بھی آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی عظیم فتح پر یومِ تشکر منا رہے ہیں۔
اس موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کے اندھیرے میں معصوم سویلینز پر حملہ کیا، عوام اور پاک فوج اس مشکل گھڑی میں متحد ہو کر ساتھ کھڑے رہے۔
لواحقین نے کہا کہ پاک فوج نے فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور پاک فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جدید حکمت عملی، بہادر قیادت اور جذبہ شہادت سے لبریز قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
شہداء کے لواحقین کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس کا پاک فوج نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، پاک فوج کی شاندار کامیابی پر آج ہم یوم تشکر اور معرکہ حق منا رہے ہیں۔
میجر ذکا شہید کے اہل خانہ
یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے اہل خانہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ میجر ذکا شہید نے 2012 میں سیاچن میں گیاری سیکٹر کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔
یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے سوگواران کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے گیاری میں جام شہادت نوش کیا، افواج پاکستان کی بھارت کے خلاف عظیم فتح پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔
میجر ذکا شہید کے والد کا کہنا تھا کہ مودی نے جہاز تو خرید لیے مگر پاکستان کی مسلح افواج کے جذبے جیسا جذبہ کہاں سے لے گا، پاک فوج کے جوان جذبہ شہادت سے سرشار ہیں۔
شہید بیٹے کی تصویر سے بات کرتے ہوئے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے آپ کی شہادت کا بدلہ پاکستان کی افواج نے بھارت سے لے لیا۔
میجر ذکا شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے پاکستان کی مسلح افواج کی فتح کی خبر ملی تو میں نے سجدہ شکر ادا کیا، میں نے دشمن کی شکست کی دعائیں کیں۔
میجر ذکا شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے جیسے بھارتی دفاع کو ناکارہ بنایا وہ تاریخی ہے، ہم بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کسی بھول میں نہ رہے۔ وطن عزیر کی مضبوط بنیادوں میں ہمارے شہداء کا خون شامل ہے۔
سپاہی ارشد خان اور حوالدار محمد زاہد شہید
وطن پر جان نچھاور کرنے والے دو بھائیوں، سپاہی ارشد خان شہید اور حوالدار محمد زاہد شہید کے والدین کو انکی شہادت پر فخر ہے۔
ضلع ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے سپاہی ارشد خان شہید نے 2017 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) میں شمولیت اختیار کی اور 17 نومبر 2024 کو باغ میدان میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے سامنے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔
شہید نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکہ انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے خود وطن پر جان نچھاور کی۔
شہید کے والدین عزم و حوصلے کی عظیم مثال ہیں جنہوں نے تین مہینے سے بھی قلیل عرصے میں اپنے دو شہید بچوں کے جسد خاکی سبز ہلالی پرچم میں لپٹے گلے لگائے۔ شہید ارشد خان ضلع خیبر جبکہ شہید محمد زاہد نے ضلع مہمند میں جام شہادت نوش کیا۔
شہداء کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’’میرے دونوں بچے اس دھرتی اور وطن کی دفاع میں شہید ہوئے میں انکی شہادت پر فخر محسوس کرتی ہوں، میرے بچوں کی شہادت کے صدقے اللہ ہماری منزل آسان کرے۔ میرے دونوں بچے نیک صالح اور خدمت کرنے والے تھے۔ دونوں بچوں کی شہادت قلیل عرصے میں ہوئی، اللہ تعالیٰ ہمیں صبر عطا فرمائے۔‘‘
اس موقع پر والد کا کہنا تھا کہ ’’جوان بچوں کی شہادت پر فخر ہے، اللہ نے مجھے دو شہید بچے دیے۔ سب کی خواہش ہوتی ہے کہ شہادت کی موت نصیب ہو لیکن صرف خوش نصیبوں کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے۔ میرے بچوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔‘‘
بھائی کا کہنا تھا کہ ’’دشمن یہ نہ سوچے کہ ہم حوصلہ ہار گئے ہیں، ہم کبھی بھی دشمن کو انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘‘
کیپٹن روح اللہ شہید
آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر کیپٹن روح اللہ شہید کے والد نے بھی اپنے تاثرات دیے۔
والد کپٹین روح اللہ شہید کا کہنا تھا کہ ’’معرکۂ حق، پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ افواجِ پاکستان نے اپنے عزم، حوصلے اور قربانی سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔‘‘
شہید کا والد کا کہنا تھا کہ ’’آج جب پوری قوم یومِ تشکر منا رہی ہے۔ پاکستان کا ہر فرد اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہے کہ اس نے ہمیں کامیابی عطا فرمائی اور ہمیں مضبوط اور بے خوف فوج عطا کی۔ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطن کے دفاع کے لیے مثالی قربانیوں سے پوری قوم کا سر اقوام عالم میں فخر سے بلند کیا۔‘‘
والد کپٹین روح اللہ شہید کا مزید کہنا تھا کہ ’’دشمن نے یہ سمجھا کہ ہماری فوج مغربی سرحد پر فتنے باز خوارج سے نبرد آزما ہے، تو شاید وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر لے گا۔ مگر وہ یہ بھول گیا کہ اس کا مقابلہ ایک نڈر، باحوصلہ اور غیرتمند قوم اور افواج سے ہے۔‘‘
شہید کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کو وطن پر قربان کرنا کوئی دکھ کا سودا نہیں بلکہ میرے لیے فخر کا مقام ہے۔ اس مٹی کا ہر فرد سپاہی ہے، شہادت کا متلاشی ہے۔ یہی جذبہ ہے جو دشمن کے عزائم کو بار بار شکست دیتا ہے۔ اگر وطن عزیز پر کبھی بھی کوئی آنچ آئی، تو میں اپنی پوری فیملی سمیت ہر قربانی کے لیے تیار ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: والد کا کہنا تھا کہ جام شہادت نوش کیا میجر ذکا شہید کے کے ناپاک عزائم روح اللہ شہید شہید کے والد بنیان مرصوص پاکستان کی پاک فوج نے کی شہادت شہداء کے کے اہل
پڑھیں:
معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری ہے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی ترقی،سلامتی اوراستحکام کیلئے بھی دعا کی گئی۔
خصوصی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہیں جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا ، اراکین کابینہ چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام تقریب میں شریک ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت کا ایک اورغیر انسانی عمل بچوں، بزرگوں اور بیمار وں سمیت 38 افراد کوکھلے سمندر میں پھینک دیا