لاہور،گوجرانوالہ(خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن عوام کے ٹیکس کا پیسہ حکمران اپنی تشہیر پر خرچ کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ سے 35 ہزار نوجوانوں اور بچیوں نے بنو قابل پروگرام کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔ انشاء اللہ جتنے طلباء  و طالبات پاس ہوں گے سب کو کورس فری کروایا جائے گا۔ بنو قابل پروگرام کے تحت 10لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔ صوبہ پنجاب میں 16سال تک کی عمر کے ایک کروڑ بچے سکولز نہیں جا رہے۔ مڈل کلاس طبقہ بھی بچوں کو تعلیم دلوانے سے قاصر ہے۔ کالجز اور یونیورسٹیز میں ڈرگ مافیا متحرک ہے۔ منشیات کی کھلے عام فروخت ہورہی ہے۔ عوام کے ٹیکسز کے اربوں روپے اشتہارات پر خرچ کرنے والے حکمران خود ہی اداکار ہیں اور خود ہی کلاکار ہیں۔ نوجوان ہمارا ساتھ دیں، تعلیم ہمارا حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام شروع ہونے والے بنو قابل پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ہزاروں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کا زمانہ ہے، پاکستان کا نوجوان آئی کیو لیول میں بہت آگے ہیں۔ نوجوانوں کو سپورٹس اور تعلیم کی سہولیات ملنی چاہئیں۔ پاکستان کے بجٹ سے حکمرانوں نے دو ہزار ارب روپے کپیسٹی پیمنٹ ان کو دی جنہوں نے بجلی بنائی ہی نہیں۔ .

570 ارب سے تمام زیر تعلیم طلبا وطالبات کی فیسیں ادا ہوسکتی تھیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بنو قابل پروگرام

پڑھیں:

تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جو غربت اور تنگدستی کیوجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے، انکی تعلیم کیلیے کوشش کرنا ہماری دینی، قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرے کے مظلوم، محروم اور پسے ہوئے طبقات کی مدد کرنی چاہیے۔ وہ بچے جو غربت اور تنگدستی کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے اور زیور تعلیم سے محروم ہیں، ان کی تعلیم کے لیے کوشش کرنا ہماری دینی، قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کے نواحی علاقوں مہدی آباد عنایت ٹالانی، اعجاز ٹالانی اور عبداللہ لاشاری کے دورہ کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی شاہ مراد ڈومکی، میر مظفر ٹالانی، منصب علی ڈومکی، استاد عبدالفتاح ڈومکی، نظیر احمد اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت غربت، افلاس اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ صاحب استطاعت افراد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقے کی بھرپور سرپرستی کریں۔
 
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، جبکہ بے روزگار نوجوان معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں۔ لہٰذا نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کر سکیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر "فروغ تعلیم اور خدمتِ انسانیت" کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں قومی اتحاد فروغ علم اور خدمت انسانیت کے پیغام کو اجاگر کیا جائے گا۔ آخر میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں اقبالؒ کے پیغام خودی، آزادی اور ایمان سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے تاکہ ہم ایک بامقصد، بااخلاق اور خوددار قوم بن سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلیدہ میں پکنک پر گئے 4نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، خاندانوں میں صف ماتم
  • نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
  • پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
  • گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
  • تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کسی وڈیرے، جاگیردار، جرنیل، حکمران کا نہیں، حافظ نعیم
  • بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
  • بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ‘حافظ نعیم الرحمن