لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) ایمازون کے بانی اور دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص جیف بیزوز اگلے ہفتے دوسری شادی کر رہے ہیں۔

اب برطانوی روزنامے ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ جیف بیزوز لورین سانچز کے ساتھ شادی پر ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز (ساڑھے 4 ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کریں گے۔

جیف بیزوز اور لورین سانچز کی منگنی 2023 میں ہوئی تھی اور شادی اٹلی کے شہر وینس میں جون کے آخری ہفتے میں ہوگی۔

61 سالہ جیف بیزوز شادی کے لیے اگلے ہفتے وینس پہنچیں گے اور وہ بھی دنیا کی سب سے بڑی یاٹ پر، جس کی تیاری پر انہوں نے 50 کروڑ ڈالرز خرچ کیے تھے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق جیف بیزوز اور لورین سانچز کی شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جون کو ہوگا۔

بل گیٹس، ایلون مسک اور مارک زکربرگ سمیت ہالی ووڈ کے متعدد فنکار اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے شادی میں شرکت کیے جانے کا امکان ہے۔

شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے وینس کے ہوٹلوں کے سب سے مہنگے کمرے بک کرالیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریبات کا انعقاد وینس کے قلب میں واقع تاریخی عمارت Palazzo Pisani Moretta سمیت ہوٹل Excelsior اور دیگر عمارات میں کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کے لیے 10 لاکھ ڈالرز پھولوں اور عمارات کو سجانے کے لیے خرچ کیے جائیں گے، 30 لاکھ ڈالرز شادی کا انتظام کرنے والوں کے پاس جائیں گے۔

اسی طرح 20 لاکھ ڈالرز عمارات کو شادی کے لیے حاصل کرنے کے لیے خرچ کیے جا رہے ہیں ، 10 لاکھ ڈالرز کھانے کے انتظام جبکہ 15 لاکھ ڈالرز سے دلہن کا لباس خریدا جائے گا۔

جیف بیزوز کی یاٹ کے لنگر انداز ہونے کی فیس اور مہمانوں کے لیے پرتعیش تحائف خریدنے کے لیے بھی لاکھوں ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

مہمانوں کے ہوٹلوں کے قیام پر 20 لاکھ ڈالرز خرچ کیے جانے کا امکان ہے، دلہن سمیت دیگر خواتین مہمانوں کی ہیئر اسٹائلنگ اور میک اپ پر بھی لاکھوں ڈالرز خرچ ہوں گے۔

خیال رہے کہ جیف بیزوز نے پہلی شادی 1993 میں میکنزی اسکاٹ سے کی تھی اور 25 سال بعد 2019 میں دونوں ایک دوسرے الگ ہوگئے تھے۔

اس طلاق کے بعد جیف بیزوز نے میکنزی اسکاٹ کو 35 ارب ڈالرز ادا کیے تھے۔
مزیدپڑھیں:نان فائلرز کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے ریلیف دے دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لاکھ ڈالرز جیف بیزوز ڈالرز خرچ خرچ کیے کے لیے

پڑھیں:

کمپریسر استعمال کرنیوالے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ک

سٹی42:سوئی ناردرن نے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے,  اس سلسلے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کمپریسر استعمال کرنے والے کنکشنز کی نگرانی کریں گی۔

 ابتدائی کارروائی کے طور پر کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کا کنکشن 15 روز کے لیے منقطع کیا جائے گا، اور اس کے بعد صارف حلف نامہ جمع کروانے پر کنکشن بحال ہوگا۔

 آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا

ذرائع کے مطابق اگر صارف وارننگ کے باوجود دوبارہ کمپریسر استعمال کرتے پکڑے گئے تو ان کا میٹر تین ماہ کے لیے اتار دیا جائے گا۔ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے گیس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور بعض علاقوں میں پریشر کم ہونے پر صارف کمپریسر استعمال کرتے ہیں، جس سے نہ صرف خطرات بڑھ جاتے ہیں بلکہ کئی گھروں کی گیس کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔

سوئی ناردرن حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ کمپریسر استعمال کرنے کے بجائے پریشر میں کمی کی شکایت درج کروائیں تاکہ گیس کی محفوظ اور مؤثر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
 
 

سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا 

متعلقہ مضامین

  • کمپریسر استعمال کرنیوالے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ک
  • آمنہ شیخ اور محب مرزا کی علیحدگی کیوں ہوئی؟ اداکارہ کا انکشاف
  • نیویارک کے صرف ساڑھے 9 فٹ چوڑے گھر کی حیران کن قیمت سامنے آگئی
  • 27ویں آئینی ترمیم: صوبوں کے اختیارات میں کتنا اضافہ اور کتنی کمی ہو سکتی ہے؟
  • وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائینگے
  • ڈیپ فیک رومانس، خاتون ساڑھے 3 لاکھ 50 ڈالرز سے محروم
  • ڈیڑھ کروڑ کا ایک اشتہار، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • تہران کو پانی فراہم کرنیوالے مرکزی ڈیم میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا
  • غزہ معاہدہ: اسحاق ڈار اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج استنبول جائینگے