Express News:
2025-06-21@09:39:50 GMT

حسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر حسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 میں سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ،، نئے سفر کا آغاز!۔

حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں انکے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حسن نواز

پڑھیں:

فیصل آباد، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے دولہا کا بہنوئی جاں بحق

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)فیصل آباد، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں رسم حنا کے پروگرام میں فائرنگ سے محمد وسیم نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔چک نمبر 186رب میں قاسم علی صفدر کی رسم حناکی تقریب میں دولہا کے بہنوئی محمد وسیم کو پیٹ میں فائر لگا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد نے فوری معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لییٹیم تشکیل دی۔ایس پی مدینہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ محمد افضل نے فوری کاروائی کرتے ہوئیواقعہ میں ملوث دو ملزمان ثاقب اور آصف کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا
  • فیصل آباد، شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے دولہا کا بہنوئی جاں بحق
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں آسٹریلیا کے دو اہم بلے باز ٹیم سے باہر
  • صنم سعید اور محب مرزا نے بیٹے کی ولادت کا اعلان کردیا
  • نیتن یاہو کی ذاتی زندگی متاثر، جنگ کے باعث بیٹے کی شادی ملتوی
  • خانیوال: پسند کی شادی کی خواہشمند بیٹی کو باپ نے لوہے کی راڈ مار کر قتل کردیا
  • غنیٰ علی نے کم عمری میں شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
  • مشفق الرحیم کی ریکارڈ ساز اننگز، گلکرسٹ اور یونس خان کو پیچھے چھوڑ دیا
  • اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی