غنیٰ علی نے کم عمری میں شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ غنیٰ علی نے کم عمری میں شادی کو تحفظ کی علامت قرار دے دیا۔
اداکارہ غنیٰ علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے شادی ایک قسم کا تحفظ فراہم کرتی ہے، کیونکہ شادی کے بعد انہیں معاشرتی طور پر زیادہ عزت دی جاتی ہے۔
اداکارہ کے مطابق وہ 26 سال کی عمر میں تنہائی محسوس کرنے لگی تھیں اور دل سے کسی ہمسفر کی دعا کرتی تھیں۔ غنیٰ علی نے بتایا کہ اللّٰہ نے ان کی دعا سن لی اور انہیں ایسا جیون ساتھی عطا کیا جس کے ساتھ وہ خوشی سے زندگی گزار رہی ہیں اور خود کو بےحد محفوظ محسوس کرتی ہیں۔
https://www.
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر ہمیشہ انہیں اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ اگر عورت اپنی حدود کا خیال رکھے تو معاشرہ بھی اس کی عزت کرتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق خواتین کو اپنی عزت خود بنانی پڑتی ہے اور ہر وقت ہر تقریبات یا محفلوں میں شرکت کرنا ضروری نہیں ہوتا۔
غنیٰ علی نے اس بات پر زور دیا کہ وقار اور اخلاقیات ہر عورت کی پہچان ہونی چاہیے، یہی طرزِ زندگی عزت اور تحفظ کا باعث بنتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: علی نے
پڑھیں:
63 سالہ خاتون نے آدھی عمر کے نوجوان سے شادی کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جاپان میں ایک 63 سالہ خاتون نے اپنے سے 32 سال چھوٹے 31 سالہ نوجوان سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس خاتون کا بیٹا، اس کے دوسرے شوہر سے چھ سال بڑا ہے، لیکن اس کے باوجود یہ انوکھا رشتہ کامیاب اور خوشگوار ثابت ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق Azarashi نامی خاتون کی پہلی شادی تقریباً 20 سال تک قائم رہی لیکن 48 سال کی عمر میں ان کا تعلق طلاق پر ختم ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے تنہا بیٹے کی پرورش کی اور زندگی گزارنے کے لیے پالتو جانوروں کے لباس فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا۔ کئی ناکام کوششوں کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ تنہا ہی زندگی گزاریں گی۔
البتہ قسمت نے ان کے لیے کچھ اور طے کر رکھا تھا۔ اگست 2020 میں ٹوکیو کے ایک کیفے میں Azarashi کو ایک موبائل فون ملا جسے لینے کے لیے ایک نوجوان واپس آیا۔ کچھ دنوں بعد دونوں ایک ٹرام میں دوبارہ ملے اور فون نمبرز کا تبادلہ کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ وہ ایک دوسرے سے ہر رات بات کرنے لگے اور آہستہ آہستہ ان کے درمیان ایک گہرا رشتہ قائم ہوگیا۔ خاتون کے مطابق انہیں احساس ہوا کہ یہ نوجوان انہیں دل سے چاہنے لگا ہے اور یہی جذبہ ان کی زندگی میں خوشیاں لے آیا۔
کئی ماہ بعد دونوں کو ایک دوسرے کی اصل عمروں کا علم ہوا مگر حیرت انگیز طور پر اس کا تعلق پر کوئی منفی اثر نہ پڑا۔ Azarashi کے بیٹے نے بھی اپنی والدہ کے اس رشتے کی حمایت کی، اگرچہ نوجوان کی والدہ نے ابتدا میں اعتراض کیا کیونکہ وہ Azarashi سے بھی چھوٹی تھیں۔ تاہم بیٹے کے اصرار پر وہ بھی مان گئیں۔
یہ جوڑا دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں بندھا اور اب شادی کو تین سال ہوچکے ہیں۔ دونوں گھریلو زندگی خوشی سے گزار رہے ہیں اور ایک میرج ایجنسی بھی چلا رہے ہیں۔ Azarashi کا کہنا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو مزاحیہ انداز میں “پرنس” اور “پرنسز” کہتے ہیں اور مستقبل میں جو بھی ہوگا، وہ اسے ہنسی خوشی قبول کریں گے۔ یہ کہانی اس بات کی مثال ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے اور اصل اہمیت سچے جذبے اور محبت کی ہوتی ہے۔