دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی دوسری شادی پر کتنے ڈالرز خرچ ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور ایمازون کے بانی جیف بیزوز اگلے ہفتے اپنی منگیتر لورین سانچز کے ساتھ دوسری شادی کرنے جارہے ہیں، جس کے لیے وہ ساڑھے چار ارب روپے سے زائد (160 لاکھ ڈالرز) خرچ کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی ایک بار پھر بھارت کے امیر ترین فرد بن گئے، کل مالیت کتنی ہوگئی؟
برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق یہ شادی جون کے آخری ہفتے میں اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں ہوگی، جہاں جیف بیزوز اپنے ذاتی 50 کروڑ ڈالرز کی یاٹ پر پہنچیں گے۔
شادی پر متوقع اخراجات10 لاکھ ڈالرز پھولوں اور عمارات کی سجاوٹ پر
20 لاکھ ڈالرز تاریخی عمارات کے کرایے پر
10 لاکھ ڈالرز کھانے کے انتظامات پر
15 لاکھ ڈالرز دلہن کے لباس پر
20 لاکھ ڈالرز مہمانوں کے قیام پر
30 لاکھ ڈالرز شادی انتظامیہ کو ادا کیے جائیں گے
وینس کے عوام کا احتجاجشادی کی تقریبات Palazzo Pisani Moretta، ہوٹل Excelsior اور دیگر تاریخی عمارات میں ہونے کا امکان ہے، جس پر وینس کے رہائشی برہم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ شادی وینس کی روح کو سیاحت کے نام پر فروخت کرنے کے مترادف ہے، یہاں بیزوز جیسے سرمایہ داروں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش
مقامی افراد کے مطابق، شہر پہلے ہی رہائش کی قلت، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی کمی جیسے مسائل کا شکار ہے، اور اس قسم کی تقریبات صرف سیاحتی کاروبار کو فروغ دیتی ہیں، عوامی فلاح کو نہیں۔
شادی میں کون کون شریک ہوگا؟شادی میں بل گیٹس، ایلون مسک، مارک زکربرگ اور ہالی وڈ کی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے، مہمانوں نے وینس کے سب سے مہنگے ہوٹل کمرے پہلے ہی بک کرلیے ہیں۔
پہلا نکاح اور مہنگی طلاقیاد رہے کہ جیف بیزوز نے 1993 میں میکنزی اسکاٹ سے شادی کی تھی، جو 25 سال بعد 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس طلاق میں بیزوز نے اپنی سابقہ اہلیہ کو 35 ارب ڈالرز ادا کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایمازون جیف بیزوز شادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمازون جیف بیزوز لاکھ ڈالرز جیف بیزوز
پڑھیں:
پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: ٹکٹ کب سے فروخت اور کتنے میں دستیاب ہوں گے؟
جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف بھی اتنی ہی تعداد میں ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹکٹس کی فروخت اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی ہیں۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس منگل 4 نومبر سے دستیاب ہوں گے۔
View this post on Instagram
A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)
’یہ ٹکٹس آن لائن دوپہر 12 بجے پی سی بی کی ویب سائٹ پر خریدے جا سکتے ہیں اور ہر شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔‘
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس ابتدائی 2 میچز کے لیے 200 روپے اور آخری میچ کے لیے 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
’فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں، پریمیئم انکلوژرز 400 اور 500 روپے میں جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 500 اور 600 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ پاک سری لنکا سیریز کے تمام میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک سری لنکا ون ڈے سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی ٹکٹس کی فروخت ٹکٹوں کی قیمت وی نیوز