دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی شادی، خرچے کی تفصیلات نے سب کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایمازون کے بانی اور دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص جیف بیزوز اگلے ہفتے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی منگیتر لورین سانچز سے یہ شادی اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں جون کے آخری ہفتے میں ہوگی، جس پر وہ مبینہ طور پر 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز (تقریباً ساڑھے 4 ارب پاکستانی روپے) خرچ کریں گے۔
یہ دعویٰ برطانوی روزنامہ ٹیلی گراف نے کیا ہے، جس کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جون سے ہوگا۔ جیف بیزوز دنیا کی سب سے بڑی یاٹ کے ذریعے وینس پہنچیں گے، جس پر وہ پہلے ہی 50 کروڑ ڈالرز خرچ کرچکے ہیں۔ وینس میں شادی کے انعقاد پر مقامی شہریوں نے شدید اعتراض کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات سے شہر کی روح کو سیاحت کے نام پر بیچا جا رہا ہے اور مقامی لوگوں کو مہنگائی، گھروں کی قلت اور سہولیات کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
شادی کی تقریبات وینس کے مشہور مقامات جیسے Palazzo Pisani Moretta اور Excelsior ہوٹل میں منعقد ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق صرف پھولوں اور سجاوٹ پر 10 لاکھ ڈالرز، شادی کی انتظامیہ کو 30 لاکھ، مقامات کے کرائے پر 20 لاکھ، کھانے پینے پر 10 لاکھ، دلہن کے لباس پر 15 لاکھ، مہمانوں کے قیام پر 20 لاکھ اور دیگر پرتعیش انتظامات پر بھی لاکھوں ڈالرز خرچ ہوں گے۔ دلہن اور دیگر مہمان خواتین کے میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ پر بھی بھاری رقم خرچ کی جائے گی۔
بل گیٹس، ایلون مسک، مارک زکربرگ اور ہالی وڈ کی اہم شخصیات کی شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ جیف بیزوز کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 1993 میں میکنزی اسکاٹ سے ہوئی تھی اور 2019 میں طلاق کے بعد انہوں نے انہیں 35 ارب ڈالرز کی خطیر رقم ادا کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
یونان سے سامنے آنے والی نئی تصویر کے بعد قیاس آرائیوں کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آرٹ کیوریٹر الیکی لیمپروپولوس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شہزادی بیٹریس اور ان کے شوہر ایڈوارڈو میپیلی موزی کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2019 میں منگنی کی اور مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شادی کے بعد شہزادی بیٹریس، ایڈوارڈو کے پہلے بیٹے کرسٹوفر وولف کی سوتیلی والدہ بھی بنیں۔ بعد ازاں ستمبر 2021 میں ان کے ہاں بیٹی سینا الزبتھ میپیلی موزی کی پیدائش ہوئی، جبکہ جنوری 2025 میں دوسری بیٹی ایتھینا الزبتھ روز میپیلی موزی نے جنم لیا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوارڈو اپنے سسرالی معاملات کے ممکنہ اثرات کے باعث اپنی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
بعد ازاں اپریل 2026 میں ایڈوارڈو کے والد الیساندرو میپیلی موزی نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں ان کے بیٹے سے ہی بات کی جائے۔
اس کے علاوہ رواں سال دونوں کی جانب سے شادی کی سالگرہ پر روایتی سوشل میڈیا پوسٹس نہ کرنے کے باعث بھی ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔