اسرائیل، ایران کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
شپنگ کمپنیز حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشے کے باعث تیل کے جہازوں کے کرایوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق خلیج فارس سے 9 لاکھ ڈالر میں آنے والے تیل کے جہاز کا کرایہ 11 سے 12 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔
ایران و اسرائیل جنگ کے تناظر میں ملک میں تیل کے ذخیرے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے 14 کروڑ لیٹرز پیٹرول فوری منگوانے کا حکم دے دیا۔
شپنگ کمپنیز حکام کے مطابق انشورنس کور 15 ہزار ڈالرز سے بڑھ کر 22 ہزار ڈالرز تک کرنے کا عندیہ ہے۔
ذرائع پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی ایس ایس سی) کے مطابق آبنائے ہرمز میں محدود اوقات میں جی پی ایس بند ہونے کا چیلنج درپیش رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا ایک جہاز دو گھنٹے جی پی ایس بند ہونے کے سبب ہرمز میں داخلے سے رکا رہا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں بڑی کمی، بجلی سستی ہونے کا امکان
ویب ڈیسک : پاور سیکٹرکے گردشی قرضے میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 700 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے اور گردشی قرض 2300 ارب سے کم ہو کر 1600ارب روپے پر آ گیا ہے۔
پاور حکام کے مطابق گردشی قرضہ کم ہونے کی وجہ بجلی نقصانات کم ہونا اور ڈسکوز کی وصولیاں بہتر ہونا ہے جب کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر بھی بچت ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
دوسری جانب پیر کے روز نیپرا نے سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرکےفیصلہ محفوظ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 80 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے جب کہ اس ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔