اوکاڑہ ،سکریپ گودام میں آتشزدگی ،15لاکھ روپے مالیت کاسکریپ جل گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اوکاڑہ سکریپ کے گودام میں آتشزدگی 15لاکھ روپے مالیت کاسکریپ جل گیا۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو زرائع کے مطابق خان کالونی اوکاڑہ نزد علی ٹرسٹ ہسپتال کے پاس ایک سکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔
(جاری ہے)
آگ لگنے سی15 لاکھ روپیمالیت کا سکریپ جل گیا ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی .
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مصر: عمارت میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاہرہ: مصر میں ایک عمارت آتشزدگی کے باعث منہدم ہو گئی۔ جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں ایک عمارت آتشزدگی کی وجہ سے منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 33 زخمی بھی ہو گئے ہیں، جہاں ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ قاہرہ سے تقریباً 103 کلومیٹر شمال میں صوبہ غربیہ میں واقع محلہ ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کپڑے رنگنے کے کارخانے کی دوسری منزل پر پیش آیا۔
حکام کے مطابق مذکورہ خطرناک واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بوائلر پھٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔ حکام کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے عمارت منہدم ہوگئی تھی، جس میں متعدد افراد کی اموات ملبے تلے دبنے کے باعث ہوئیں۔